فرحان سعید کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔
گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ گزشتہ روز پہلے ان کا ذاتی اور پروفیشنل فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔
فرحان سعید نے مداحوں کو ہیک ہونے والے اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ کرنے کا بھی کہا ہے ساتھ ہی فرحان سعید نے ہیکرز کو بھی اہم پیغام دیا اور کہا کہ ان کے لیے کسی کا اکاؤنٹ ہیک کرنا ایک مذاق یا تفریح ہوسکتی ہے لیکن بطور گلوکار ان کے اکاؤنٹس ہیک ہوجانا ان کے لیے مسئلہ ہے ۔
گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک اکاؤنٹ مداحوں سے روابط کا ذریعہ ہوتا ہے ،اچھی بات یہ ہے کہ فرحان سعید کے فیس بک اکاؤنٹ پر کوئی نازیبا مواد شیئر نہیں کیا گیا۔
گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو اداکارہ، ماڈل و بیوٹیشن نادیہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کا فیس بک فین پیج ہیک کرلیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ فرحان سعید گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ معروف اداکار بھی ہے اور انہوں نے بہت سے ڈراموں میں کام کیا حال ہی میں ان کا ایک ڈرامہ ’سنو چندہ ‘ مداحوں نے بہت پسند کیا اور اس ڈرامے سے انہیں بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News