رابی پیرزادہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کی ذد میں رہتی ہیں لیکن اب حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پرعجیب خوائش کا اظہارکیا جس کے باعث انہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
حال ہی میں رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی لیکن بعد میں اداکارہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
ادااکارہ نے پوسٹ میں خود کش حملہ کی جیکیٹ پہنی ہوئی ہیں اورکپمشن میں نریندر مودی پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلر مخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا۔
رابی پیرزادی کی اس پوسٹ پر مداحوں کے تبصرے جیسے ہی شروع ہوئے اُس کے بعد گلوکارہ نے انسٹاگرام سے اپنی پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی ۔
گزشتہ ماہ جنگلی حیات اژدھے اور مگر مچھوں سے دوستی کرنا اداکارہ کو مہنگا پڑگیا تھا جس پر وائلڈ لائف حکام نے انہیں 11 ستمبر کو چالان پیش کیا تھا جس میں ان پر غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کا الزام تھا، جس پراداکارہ نے بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے پر للکارا تھا۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی جس پر محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News