
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر بارکو اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
جسٹن بیبر نے جوتصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کی اُس کے حقوق باربیرا کے پاس تھے اور ان کے اجازت کے بغیر تصویرپوسٹ کرنا بیبرکومہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق رابرٹ باربیرا نامی ایک فوٹوگرافر نے بیبر کے ایک تصویر اپ لوڈ کرنے پر انہیں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عدالت کا رستہ دکھا دیا۔
یہ تصویر 13 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں بیبر اپنے دوست کے ساتھ گاڑی سے باہر آرہے ہیں اور یہ تصویر اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔
Advertisement
دوسری جانب گلوکار جسٹن بیبر کینیڈا سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں اور ان کے سپر ہٹ گانوں میں ’بے بی‘، ’سوری‘، ’ایز لانگ ایز یو لو می‘ اور دیگر گانیں شامل ہیں جو پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے انتہا مقبول ہوئے۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ جینیفر لوپیز پر ایک نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی نے تصویر شیئر کرنے پر ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
گلوکارہ کو پاپارازی کی جانب سے بنائی گئی اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے پر کاپی رائٹس قانون کے تحت کاروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایک اور پاپارازی فوٹو ایجنسی ’ایکس ۔ کلوسیو ۔ لی‘ نے معروف ماڈل جیجی حدید کی جانب سے کمپنی کی ایک تصویر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرنے پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلانے کی کوشش کی تھی۔
اسکے علاوہ خلوے کاردیشیان، 50 سینٹ، جیسکا سمپسن اور اریانا گرانڈے کو بھی انسٹاگرام پر پاپارازی کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے مقدموں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News