’می ٹو‘ مہم کے حمایتی فلم ساز جامی کی آپ بیتی
پاکستانی فلم ساز جمشید محمود عرف جامی خواتین کو حراساں کرنے والی مہم می ٹو کی کھل کر حمایت کرتے آرہے ہیں اور اپنے تازہ بیان میں انہوں نے ایسا کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔
فلم ساز نے می ٹو کے دو سال مکمل ہونے پر اس مہم کا سہارا لیتے ہوئے اپنے ساتھ ہوا ایک بھیانک حادثہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔جامی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز پر میرے ساتھ میڈیا انڈسٹری کی نامور اور طاقتور شخصیت نے زیادتی کی۔
Why im so strongly supporting #metoo ? cuz i know exactly how it happens now, inside a room then outside courts inside courts and how a survivor hides confides cuz i was brutally raped by a very powerful person in our media world. A Giant actually. and yes im taller than him but
— jami (@jamiazaad) October 20, 2019
جامی کا کہنا تھا کہ آج تک اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو نہیں بھولا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے پر اپنے دوستوں کو بتایا لیکن نے سنجیدگی سے نہیں سنا۔
فلم ساز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری می ٹو مہم کیخلاف باتوں اس راز سے پردہ اٹھانا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ فلم ساز جامی نے ہمیشہ سے ہی خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف سامنے آئی مہم می ٹو کو کھل کر سپورٹ کیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ آج تک اپنے ساتھ ہوئی ذیادتی کو نہیں بھولے اور یہی وجہ ہے کہ وہ می ٹو مہم اور اس کا سہارا لے کر سامنے آئے افراد کی حمایت میں ہمیشہ ہی آگے سے آگے رہتے ہیں۔
جامی کے مطابق میں نے اپنے چند قریبی دوستوں کو اس بارے میں بتایا تاہم کسی نے میرا یقین نہیں کیا، 6 ماہ تک میں ہسپتال میں اپنا علاج کروایا، تاہم بعدازاں میں پاکستان چھوڑ کر چلا گیا، میں نے آج تک اس شخص کا نام نہیں لیا اور میں جانتا ہوں کہ اگر اب بھی میں کچھ کہوں گا تو میرے دوست میرا مذاق اڑائیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
