
پاکستانی اداکاراؤں مہوش حیات، ماہرہ خان اور مایا علی کو کاسٹ کرنے کیلئے متعدد فلم پروڈکشن ہاؤسز سرگرم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان ایک کروڑ، مہوش حیات 70 سے 80 لاکھ اور مایا علی 60 سے 75 لاکھ روپے ڈیمانڈ کرنے لگ گئی ہیں۔
ایک پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤس نے 2 نئی فلموں کیلئے مہوش حیات، ماہرہ خان، مایا علی سے رابطہ کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ان اداکاراؤں کے جانب سے معاوضہ میں کوئی کمی کا فیصلہ کیا جاتا ہے یا نہیں اور اس نئی بنے والی فلم میں کام کے حوالے سے کوئی ڈیل ہوتی ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان، مہوش حیات اور مایا علی کا پاکستان انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے۔
اداکاراؤں نے اب تک بہت سے اشتہارات اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ کافی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور ان اداکاروں کی بہترین اداکاری اور خوبصورتی پاکستان فلموں کی کامیابی کی اہم وجہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News