
عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی71ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
فن کے استاد نے پاپ ميوزک ميں قوالی گا کر بڑی شہرت حاصل کی۔ ان کے راگ انگريزی فلموں ميں بھی استعمال ہوئے۔
دنیا ئے موسیقی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان 13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ نصرت فتح علی خان کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔
استاد نصرت فتح علی خان کے مشہور گیتوں میں اکھیاں اڈیکدیاں، ایس توں ڈاڈا دکھ نہ کوئی، میرا پیا گھر آیا، یار نہ بچھڑے، میری زندگی ہے تو، آفرین آفرین، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے اور دلوں میں اتر جانے والی حمد وہی خدا ہے قابل ذکر ہیں۔
نصرت فتح علی خان نے بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز کئے جوکہ ورلڈ ریکارڈ ہے ۔
انہوں نے پاکستان سمیت کئی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں متعدد سرکار ی اعزازات سے نوازا ۔ انہوں نے جدید مغربی موسیقی اور مشرقی کلاسیکی موسیقی کی آمیزش سے ایک نیا رنگ پیدا کیا جس نے نئی نسل کے سننے والوں میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ نصرت فتح علی 16 اگست1997 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
آج کے دور میں فن قوالی کو نئی اُٹھان اور عالمی پہچان عطا کرنے والےاستاد نصرت فتح علی خان کا اب نعم البدل ملنا ناممکن سا لگتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News