پاکستانی اداکار وہدایت کار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ فلم درج کے لیے کسی میڈیا ہائوس نے سپورٹ نہیں کیا اور فلم درج کی تکمیل کا سفر تنہا مکمل کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شمعون عباسی نے شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد شائقین کی ہررائے کا احترام کروں گا۔
اداکار شمعون نے کہا کہ اس فلم کو مکمل کرنے میں ڈھائی سال کا وقت لگا اس کے علاوہ ابتدا میں فلم کا نام بھوک رکھا مگر بعد میں درج کا انتخاب کیا۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ 7مرتبہ اسکرپٹ تبدیل کرنے کے بعد فلم فائنل کی اور اب اُمید کرتا ہوں کہ 25 اکتوبر کو شائقین فلم دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کا رخ ضرور کریں گے۔
واضح رہےکہ پاکستان کےعلاوہ فلم ’دُرج‘ 11 اکتوبرسےانٹرنیشنل سطح پرکئی سنیما گھروں میں ریلیزکی جاچکی ہے۔
حقیقی کہانی سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی فلم ’’دُرج‘‘ اپنی نوعیت میں سے ایک ہے کیونکہ برصغیر میں اس قسم کا موضوع ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
آدم خورانسانوں کی کہانی پرمبنی فلم ’دُرج‘ کوشمعون عباسی اورپروڈکشن ٹیم نےحقیقی رنگ دینے کے لیے کئی ماہ ریسرچ کی اور انہوں نے کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ اِن کے طرز زندگی کو صحیح روپ میں دکھا سکیں۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں شمون عباسی ، شیری شاہ ، مائرہ خان ، دودی خان ، نعمان جاوید ، عزیر عباسی ، نعیم ملک و دیگر شامل ہیں جبکہ فلم کی کہانی اور تحقیقی مواد شمعون عباسی نے لکھا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
