پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے لیے ایک اور اعزاز منسٹری اف ہیومن رائیٹس حکومت پاکستان نے مہوش حیات کو لڑکیوں کی تعلیم کے حقوق کے لیے سفیر مقرر کر دیا۔
مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’ میں بہت ہی اہم خبر آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے مجھے پاکستانی لڑکیوں کے حقوق کے لئے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کیا ہے، یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو اُن کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں گی کیوں کہ میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیئے جائیں، مہوش حیات کی جانب سے پاکستانی عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ لڑکیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہ کچھ کر سکیں ‘‘۔
خیال رہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے بعد مہوش حیات کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پاکستانی عوام کی جانب سے ان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے انہیں ایک اعزاز کے لیے چن ہی لیا ہے تو پھر اب انہیں چاہئے کہ وہ اداکاری کو چھوڑ دیں۔
اس سے قبل مہوش نے سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کے لیےسکھر کے 5 اسکولوں اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھایا۔
واضح رہے کہ مہوش حیات سے کشمیر میں جاری بھارتی دہششت گردی کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا جس کا جواب دینے سے انہوں نے انکار کر دیا ۔
حال ہی میں امریکہ سے احسن خان اور مہوش حیات کی ایسی ڈانس کی ویڈیو بھی سامنے آئی جسے دیکھ کر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہیں اور طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے.