ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس اور کک مارونی رشتہ ازدواج میں جڑ گئے

ہالی ووڈ اداکارہ جینیفرلارنس نے 34 سالہ آرٹ ڈائریکٹر کک مارونی سے خاموشی سے شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق 29 سالہ آسکر انعام یافتہ اداکارہ جینیفرلارنس نے شادی کی تقریب میں صرف 150 افراد کو ہی مدعو کیا جس میں صرف قریبی رشتہ داراور دوست شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق جینیفرنے تقریب میں سفید رنگ کا دلکش لباس زیب تن کیا جبکہ دولہے نے ٹکسیڈو پہنا ہوا تھا۔
واضح رہے اس سے قبل دونوں کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور فروری 2019 میں جینیفر نے 34 سالہ کک مورونی سے خاموشی سے منگنی کرکے سب کو حیران کیا تھا اور اب اچانک شادی سے مزید اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ۔
یاد رہے کہ معروف اداکارہ جینیفرلارنس کے فلم ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے بھی تعلقات تھے اور اداکارہ ڈیرن کے ساتھ اپنے رشتے کا اعتراف کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News