Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 10 لیگ: افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

Now Reading:

ٹی 10 لیگ: افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
atif aslam

ابو ظبی ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی ٹی 10 لیگ کا میلہ اگلے ماہ سجنے جارہا ہے جس کی افتتاحی تقریب 14 نومبر کو ہوگی اس رنگارنگ تقریب میں شوبز دنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے بڑی تعداد میں شریک ہو کرمیلے کی رونق بڑھائیں گے۔

ابو ظبی ٹی 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کون سے ستارے شریک ہوں گے منتظمین نے اس کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم فن کا جادو جگائیں گے ان کے ساتھ بالی ووڈ سیلبریٹی نورہ فتحی، ساؤتھ انڈین ماڈل پرتھوی نائر اور بنگلہ دیشی اداکار شکیب خان بھی ہوں گے جبکہ پروگرام کی میزبانی انڈین اداکارحسین خواجروالا کے سپرد کی گئی ہے۔

 گلوکارعاطف اسلم نے ابوظبی ٹی10 لیگ میں فارم کرنے پر مسرت کا اظہارکیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں کہ انہیں اپنے نئے پرستاروں کے سامنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل رہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ افتتاحی تقریب کرکٹ پرستاروں کو اپنی جانب متوجہ کرے گی اور انہیں اعلی درجے کی تفریح مہیا کرے گی۔

Advertisement

افتتاحی تقریب زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 نومبر ہوگی جس میں شرکا کو موسیقی کے ساتھ رقص کا تڑکا بھی ملےگا۔

افتتاحی تقریب کا دورانیہ تین گھنٹے پر مشتمل ہوگا جس میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوقع کرے گی اور ابوظبی ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب کو چارچاند لگائے گی۔

واضح  رہے کہ تقریب کے اگلے روز پہلا ٹاس ہوگا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیر مراٹھا عریبین کے خلاف کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر