معروف گلوگارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا ویڈیو سامنے آنے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے یہ اعلان سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پرایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں شوبز سے کنارہ کشی کر رہی ہوں، اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے، اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔
میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔
Advertisementوَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء#SaveaSoul
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) November 4, 2019
گزشتہ ہفتے گلوکارہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئی تھیں۔
رابی پیرزادہ نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی ٹوئٹر کے ذریعے کہا تھا کہ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔
Advertisement#SaveaSoul
''جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔''#RabiPeerzada— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) November 2, 2019
وا ضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ کے آخرمیں قرانی آیت بھی لکھی کہ عزت اور ذلت دینے والا صرف اللہ ہی ہے۔
گلوکارہ رابی پیر زادہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ فیملی کے ہمراہ چند روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
