ماریہ واسطی کی ترکی میں پیرا گلائیڈنگ، ویڈیو وائرل
پاکستانی اداکار ہی صرف خطروں کے کھلاڑی نہیں رہے بلکہ اس ریس میں پاکستانی اداکارہ بھی شامل ہوتی جا رہی ہیں۔
معروف پاکستانی ورسٹائل اداکارہ ماریہ واسطی نے پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے فضا میں پراعتماد پرواز کر کے اس بات کو ثابت کر دیا کے وہ ایک باہمت اور بہادر خاتون ہے۔
اداکارہ ماریہ واسطی نے ترکی میں پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے فضا میں پُراعتماد پرواز کی، اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے لکھا کہ پیراگلائڈنگ تفریح سے بھرپو تجربہ اور حوصلہ افزا مہم جوئی ہے جس کے دوران فطرت کے حسین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور قدرت کے شاہکار مناظر دل موہ لیتے ہیں۔
ماریہ واسطی وڈیو میں فضاوں کی سیر کو بھرپور انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بھی دبئی میں پیراگلاءیڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔
اداکاری کے میدان میں کئی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی 39 سالہ ماریہ واسطی کا دوسرا شوق ایڈوزنچرازم ہے جس کی ایک جھلک ان کے دورہ ترکی میں دیکھنے میں آئی جہاں انہوں نے بلند فضاؤں میں پُراعتماد پیراگلائیڈنگ کی جیسے جیسے وہ فضا میں بلند ہوتی گئیں ویسے ویسے ان کے اعتماد اور جوش میں اضافہ ہوتا گیا۔
یاد رہے کہ ماریہ واسطی نوے کی دہائی سے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ڈرامہ سارہ اور عمارہ میں پہلی بار جلوہ گر ہوئیں اور تیزی سے کامیابی کے منازل طے کرتی چلی گئیں، 50 سے زائد ڈراموں میں کام کیے، مشکل کردار نبھائے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ اپنی اداکاری کو نکھارا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
