Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف مقدمہ درج

Now Reading:

گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف مقدمہ درج
ماروی

پاکستان کی نا مورگلوکارہ صنم ماروی کے خلاف  پڑوسی کے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صنم ماروی کے خلاف ان کی پڑوسن خاتون رفعت جمال نے لاہور کے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست دائر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پڑوسن کی جانب سے درخواست کے متن میں یہ موقف پیش کیا گیا کہ  گلو کارہ صنم ماروی میرے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ متعدد بار ان کے ساتھ جھگڑا بھی کر چکی ہیں۔

درخواست کے متن میں درج ہے کہ  صنم ماروی نشے کی حالت میں دو بار حملہ آور ہوئی ہیں جس کا اہل محلہ بھی گواہ ہیں۔

دوسر ی جا نب اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کے لئے کیس وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا  گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  صنم ما روی کے خلا ف ان کے پڑوس سے یہ پہلی با ر شکا یت نہیں آئی بلکہ اس سے قبل بھی اس سے قبل بھی صنم ماروی کا اپنی ایک اور پڑوسن  سابق ماڈل نائرہ سے بھی جھگڑا ہوا تھا تب انہوں نے اپنے ہی شوہر پر پڑوسن سے تعلقات کا الزام عائدکیا تھا ۔

گلو کارہ کا کہنا تھا  کہ ان کے شوہر حامد کا پڑوس میں آنا جانا ہے تاہم اس دوران جھگڑا اتنی سنگین صورتحال اختیار کر گیا تھا کہ بات پولیس تھانے تک آن پہنچی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر