Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘ایک ارب ڈالرز سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب

Now Reading:

ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘ایک ارب ڈالرز سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب
’جوکر‘

ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘ نے اب تک ایک ارب ڈالرز سے زائد بزنس کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘  6 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم ہے۔

ہالی ووڈ کے معروف ٹوڈ فلپس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دلچسپ کہانی اور مناظر سے بھر پور فلم  ہے جسے شائیقین نے بہت پسند کیا ہے۔

Advertisement

ہالی ووڈ فلم جوکرکا فائنل ٹریلر جاری

Advertisement

فلم کی کہانی 1980 کی دہائی میں نیویارک میں رہنے والے ’آرتھر فلیک‘ نامی شخص کے گرد گھومتی ہے، جو ایک ناکام کامیڈین ہے اور اپنے حالات کی وجہ سے ایک نفسیاتی قاتل بن جاتا ہے۔

اس فلم کی کہانی ایسے اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات سے لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتا ہیں۔

Advertisement

فلم جوکر میں مرکزی کردار جوا کوائین فیونکس ادا کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کے پروڈیوسر بریڈلے کوپر اور ٹوڈ فلپس ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فرانسز کونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز قبل امریکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم ’جوکر‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر راج کرلیا، فلم9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر سے زائد بزنس کے ساتھ باکس آفس پر نمبر ون پر آگئی۔

بچوں میں مقبول ہونے والی اینی میٹڈ فلم ’  ابومینبل‘ نے دوسرے ہفتے میں  ایک کروڑ بیس لاکھ  ڈالر کما کر دوسری پوزیشن پرآگئی۔

جل کلٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایبو مینیبل کی کہانی ایسے تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان سے بچھڑی ایک عجیب و غریب مخلوق کو اس کے گھر واپس بھیجنے کے لئے نئے ایڈونچر پر نکل پڑتے ہیں ۔فلم میں کامیڈی کے تڑکے بھی ہیں اور خوب نٹ کھٹ شرارتیں بھی۔

فلم ’ ڈاؤن ٹن ایبے‘ نے تیسرے ہفتے میں80 لاکھ ڈالر کمائے اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہوئی تھی۔

Advertisement

فلم ڈاؤنٹن ایبے کے ہدایت کار مائیکل اینگلر ہیں۔

فلم کی کہانی برطانیہ کے ان شیفس اور سرونٹس کے گرد گھومتی ہے جوبرطانیہ کے سابق کنگ جورج فائیو کے ذاتی شیفس کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے خوب دوڑ دھوپ کرتے ہیں،جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کنگ جورج فائیو ان کے علاقے ڈاؤنٹن ایبے کا دورہ کر رہے ہیں تو وہ ان کی آمد کے موقع پر خاص تیاریاں کرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر