خوش رہوپاکستان: فیصل قریشی لائے سب سے الگ گیم شو

پاکستان کے نامور ہردل عزیز اداکار فیصل قریشی اب بول انٹرٹینمنٹ کے شو خوش رہوپاکستان کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی کا نیا شو ‘خوش رہو پاکستان’ناظرین 28 نومبر سے بول انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر دیکھ سکیں گے ۔
فیصل قریشی نے بتا یا کہ ‘اس پروگرام میں بہت سے مزیدار گیمز ہوں گے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ وہ گیمز جو آج کل شوز میں پیش کیے جارہے ہیں ان سے کچھ مختلف پیش کریں، جب ناظرین شو دیکھیں گے تو انہیں اندازہ ہوگا کہ یہ کتنا الگ ہے’۔
یاد رہے کہ ‘خوش رہو پاکستان’ بول انٹرٹینمنٹ پر جمعرات اور جمعہ کی شام 7 سے رات 10 بجے تک نشر کیا جائے گا۔
فیصل قریشی کے مطابق ‘اس شو میں بہت سے سیگمنٹس ہوں گے، لیکن کوئی بھی کھیل دوبارہ نہیں کھیلا جائے گا۔
فیصل قریشی کا اپنے چاہنے والوں کے لئے "خوش رہو پاکستان" کے سیٹ سے خوشیوں بھرا پیغام ..
دیکھیئے خوش رہو پاکستان جمعرات اور جمعہ شام 7:00 بجے صرف بول انٹرنٹینمنٹ پر۔#BOLEntertainment #KhushRahoPakistan #FaysalQuraishi@faysalquraishi pic.twitter.com/AE7bJBcLvjAdvertisement— BOL Entertainment (@BOLEntOfficial) November 27, 2019
فیصل قریشی نے یہ بھی کہا کہ کچھ ایسے کھیل بھی ہیں جو ذرا خطرناک ہوسکتے ہیں، جن کو فی الحال پیش نہیں کیا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ کہ اداکار نے مارننگ شو چھوڑنے کے بعد اس گیم شو کا انتخاب آخر کیوں کیا؟
فیصل قریشی سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ‘میں دوبارہ کسی مارننگ شو کی میزبانی نہیں کرنا چاہتا تھا، مجھے دو چینلز سے مارننگ شو کرنے کی آفرز ملی، البتہ میں کچھ تبدیلی چاہتا تھا، ہفتے میں دو روز کا یہ گیم شو کرنے کا انتخاب مجھے زیادہ پسندا آیا لہزا میں نے ‘خوش رہو پاکستان’ نامی گیم شو کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل فیصل قریشی مارننگ شوسلام زندگی کی میزبانی کر رہے تھے۔
شوسلام زندگی کی میزبانی کے اختتام کے بعداداکار بول نیٹ ورک کے ‘خوش رہو پاکستان’ نامی گیم شو کی میزبان بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ فیصل قریشی نے بہت سی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے بہترین جوہر دیکھائے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے میزبانی بھی کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News