مومنہ اور عزیر جسوال کا گانا ’’ہمیشہ ‘‘ آج ریلیز کیا جا رہا ہے
گلوکاری میں کم عرصے میں شہرت پانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن اور عزیر جسوال کا نیاگانا ’’ہمیشہ ‘‘ آج ریلیز کیا جا رہا ہے۔
عزیر جسوال نے مداحوں کو سوشل سائٹ انسٹا گرام پر دلچسپ انداز میں مومنہ کے ساتھ نیا گانا ریلیز ہونے کا بتایا۔
انہوں نے لکھا، ’’زندگی کے اس سفرمیں ہمارا راستہ محبت طے کرسکتی ہے، ہم یا تو ہمیشہ کیلئے منتخب کرسکتے ہیں یا ٹوٹے ہوئے خوابوں کے ساتھ عمر گزار سکتے ہیں۔ ’’ہمیشہ ‘‘ کا آغاز اب سے ہوتا ہے‘‘۔
انسٹا گرام پرصارفین نے کیپشن میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے گانے کیلئے اپنی بےتابی کا اظہار کیا۔
چھبیس سالہ عزیرجسوال گلوکاری کےعلاوہ اداکاری اور گیت نگاری بھی کرتے ہیں اور وہ معروف اداکارعمیرجسوال کے چھوٹے بھائی ہیں جبکہ مومنہ مستحسن نے 3 سال قبل کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ’’آفریں آفرین ‘‘ گا کرشہرت حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
