Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوش رہو پاکستان ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں

Now Reading:

خوش رہو پاکستان ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں
faisal

بول انٹرٹینمنٹ کا نیا گیم شو ’خوش رہو پاکستان‘ ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ، آج پاکستان کے ٹویٹر ٹرینڈز جنرل باجوہ کی وجہ سے بہت زیادہ متحرک تھے ، اس کے بعد بھی بول کے گیم شو کا ٹاپ ٹرینڈز میں جگہ بنا لینا ، بول کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

خوش رہو پاکستان کے میزبان فیصل قریشی ہیں اور گزشتہ روز ا س کا پہلا شو آن ایئر گیا تھا ، آن ایئر جاتے ہی شو نے اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑد یے، یہ شو بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہورہاہے۔

اس حوالے سے شو کے ہوسٹ فیصل قریشی نے بتا یا کہ’اس پروگرام میں بہت سے مزیدار گیمز ہوں گے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ وہ گیمز جو آج کل شوز میں پیش کیے جارہے ہیں ان سے کچھ مختلف پیش کریں، جب ناظرین شو دیکھیں گے تو انہیں اندازہ ہوگا کہ یہ کتنا الگ ہے‘۔

فیصل قریشی کے مطابق ‘اس شو میں بہت سے سیگمنٹس ہوں گے، لیکن کوئی بھی کھیل دوبارہ نہیں کھیلا جائے گا۔فیصل قریشی نے یہ بھی کہا کہ کچھ ایسے کھیل بھی ہیں جو ذرا خطرناک ہوسکتے ہیں، جن کو فی الحال پیش نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ کہ اداکار نے مارننگ شو چھوڑنے کے بعد اس گیم شو کا انتخاب آخر کیوں کیا؟

فیصل قریشی سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ‘میں دوبارہ کسی مارننگ شو کی میزبانی نہیں کرنا چاہتا تھا، مجھے دو چینلز سے مارننگ شو کرنے کی آفرز ملی، البتہ میں کچھ تبدیلی چاہتا تھا، ہفتے میں دو روز کا یہ گیم شو کرنے کا انتخاب مجھے زیادہ پسندا آیا لہذا میں نے ‘خوش رہو پاکستان’ نامی گیم شو کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل فیصل قریشی مارننگ شوسلام زندگی کی میزبانی کر رہے تھے۔شوسلام زندگی کی میزبانی کے اختتام کے بعداداکار بول نیٹ ورک کے ‘خوش رہو پاکستان’ نامی گیم شو کی میزبان بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی نے بہت سی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے میزبانی بھی کی ہیں۔

معروف شخصیات کی ٹویٹر پر بول اور فیصل قریشی کو مبارک باد

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر