پاکستانی فلم تلاش اور بے تابیاں سینیما گھروں میں کھڑکی توڑ رش لگانے کو تیار

ماہ نومبر میں دو پاکستانی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہونے کو تیار ہیں ، پاکستانی فلم تلاش 15جبکہ فلم بے تابیاں 29نومبر کو بڑے پردے کی زینت بننے جا رہی ہیں ۔
فلم تلاش کی کہانی سندھ کے ضلع تھرپار میں موجود تین ڈاکٹر دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں ۔ فلم میں سندھ کی ثقافت کی ترجمانی کی گئی ہے ساتھ ہی عوامی مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔
فلم میں نو آموز فنکاروں کے ساتھ سینئر فنکار مصطفیٰ قریشی، عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج، اور حمیرا بانو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم تلاش پندرہ نومبر کو سینما گھروں کی زیننت بنے گی ۔
دوسری جانب رومانوی فلم بےتابیاں میں لولی وڈ کے مایا ناز اداکار بابر علی ، جاوید شیخ ، سنگیتا ، حبا علی خان نے اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں ۔ بابر علی کے مداح انہیں عرصے بعد فلم بے تابیاں میں دیکھ سکیں گے ۔ بے تابیاں، رشتوں کی نازک ڈور سے بندھے ایسے کرداروں کی کہانی ہے جو چاہتے ہوئے بھی ایک نہیں ہوسکتے اور نہ چاہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے دوری ان کے لیے ناممکن ہے۔ بے تابیاں، سنیما کے کلاسک دور والااحساس بھی ملے گا اور ماڈرن زمانے کے ٹین ایجرز کا ایٹی ٹیوڈ بھی، جو کہ محبت کو سنجیدگی سے نہیں لیتے بلکہ ان کے نزدیک یہ ٹائم پاس فیلنگز ہیں۔ کہانی کے مطابق یہی رویہ رشتوں کو کم زور کررہا ہے اور محبت، کے بغیر زندہ تو رہ لیتے ہیں لیکن جی نہیں سکتے۔
فلم بے تابیاں انتیس نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News