Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوبز میں کام کرنے کو دل ہی نہیں کرتا، اداکارہ ثنا نور

Now Reading:

شوبز میں کام کرنے کو دل ہی نہیں کرتا، اداکارہ ثنا نور
اداکارہ ثناہ نور

 اداکار ثنا نور نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل و اداکار ثنا نور نے دوسری بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس نے دو بار عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا اب شوبز میں کام کرنے کو دل ہی نہیں کرتا ہے اس لیے میں اب شوبز سے کنارہ کشی کرتے ہوئے مکمل طور پر گھریلو زندگی گزاروں گی۔

ثنا نور نے کہا کہ میں نے شوبز میں جتنا بھی کام کیا عزت سے کیا اور کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے شرمندگی اٹھانا پڑی ہو۔ اب میں عزت سے ہی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ رہی ہوں۔

واضح رہے کہ چند روز معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ، نمل خاور عباسی اور پھر حمزہ علی عباسی بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

Advertisement

حمزہ عباسی کاشوبزانڈسٹری چھوڑنےکااعلان

Advertisement
Advertisement

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ نور نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مزید کسی ٹی وی شو یا فلم میں نظر نہیں آتی ہیں۔

نور کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے اور وہ ذہنی و جذباتی طور پر بے حد متاثر ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اس راہ پر خود نہیں آتے، بلکہ اللہ آپ کو اس راستے کے لیے منتخب کرتا ہے، ’میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اس راستے کے لیے چنا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نور کے اہل خانہ ان کی اس تبدیلی سے خوش نہیں، ان کے مطابق وہ اس دینی راہ پر چل رہی ہیں تاہم پھر بھی ٹی وی شوز میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر