Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوتیلے باپ نے 4 سال تک ہراساں کیا، اداکارہ فریال محمود

Now Reading:

سوتیلے باپ نے 4 سال تک ہراساں کیا، اداکارہ فریال محمود
اداکارہ فریال محمود

پاکستانی اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ میں اپنے سوتیلے باپ سے شدید نفرت کرتی ہوں۔

فریال محمود نے ایک پروگرام میں بتایا کہ میں سوتیلے باپ کو پسند نہیں کرتی جس کی وجہ یہ ہے کے وہ بچپن میں مجھے جنسی طور پر ہراساں کرتے رہے۔

فریال محمود نے کہا کہ میری والدہ روحانی بانو ہیں جو خود بھی اداکارہ ہیں انہوں نےبتایا کہ میرا بچپن بالکل بھی اچھا نہیں گزرا کیونکہ 7 سال کی عمر میں والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی ۔

والدین میں علیحدیگی کے بعد ہم امریکا منتقل ہوگئے اور والدہ نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد گھر بسانے کے لیے 2 مزید شادیاں کیں۔

فریال نے بتایا کہ اپنے دوسرے سوتیلے باپ سے شدید نفرت کی وجہ یہ ہےکہ 8 سال سے 11 سال کی عمر تک وہ مجھے ہراساں کرتا رہا ، ایسے وقت میں وہ مجھے نشانہ بناتا جب والدہ کام کے سلسلے میں باہر ہوتیں، میں اپنی ماں کو بھی یہ بات نہیں بتا سکتی تھی۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ دوسری شادی کے لیے والدہ کی دوسری شادی میں غلط انتخاب میری زندگی پر برا اث ر ڈالا خاص کر کے میرا بچپن بہت خراب کردیا۔

فریال محمود نے کہا کہ اکثر لوگ اپنے بچپن میں جانے کی خوائش کا اظہار کرتے ہیں لیکن اگر مجھ سے واپس بچپن میں جانے کا کہا جائے تو میں کبھی جانے کا انتخاب نہیں کروں گی کیونکہ میں سوچتی ہوں کہ میرا آج ہی ٹھیک ہے۔

فریال محمود کا کہنا تھا کہ بارھویں جماعت تک میں نے 13 اسکول تبدیل کیے تھے میرے 2 چھوٹے بھائی اور 3 سوتیلی بہنیں ہیں، میں اپنے پورے خاندان کے درمیان واحد پل ہوں ورنہ میرے والدین آپس میں بات نہیں کرتے ہیں ۔

اداکارہ نے بتا یا کہ بھائی والد سے بات نہیں کرتے اور سوتیلی بہنوں کو یہ تک نہیں پتہ کہ ان کی 2 بھائی بھی ہیں۔

فریال نے مزید بتا یا کہ 16 سال کی عمر تھی اور میں نے گھر چھوڑ دیا تھا اور اس دوران بہت مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان سب مشکلات میں ایک روز میں نے اپنے سگے والد کو فون کیا اور اپنی حالت زار بتائی، وہ مجھے گھر لے آئے۔

میرے والد اور سوتیلی ماں ہر روز لڑتے تھے، میں کام پر جانے سے پہلے گھر کی صفائی کرتی تھی اور واپس آکر بھی کاموں میں جت جاتی تھی لیکن اب صورت حال بہت مختلف ہوگئی ہے سوتیلی والدہ کا برتاؤ بھی بدل گیا ہے اور ان سے بات ہوتی ہے تو امریکا آنے کا کہتی ہیں۔

Advertisement

والد سے اپنے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے فریال محمود نے کہا کہ امریکا میں والد کو میری شادی کی فکر تھی اور اس وقت میں موٹی تھی اور وہ کہتے کہ مجھے پتلا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال والد کے ساتھ رہنے کے بعد میں واپس نیویارک آگئی تھی اور اس وقت میری عمر 18 سال تھی۔

اپنے حوالے سے فریال محمود نے کہا کہ اپنے سراپے کو قائم رکھنے کے لیے بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اداکاری کو کیرئیر بنایا تو اس انڈسٹری نے میری آنکھیں کھول دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں صلاحیتوں کو اہمیت نہیں دی جاتی اور یہاں اصل چیز گوری رنگت اور دبلا پتلا ہونا ہے لیکن میں نے بہت محنت کی اور اسی وجہ سے میں وہ حاصل کرپائی جو پانا چاہتی تھی۔

واضح رہے کہ فریال محمود نے پاکستان ڈراموں میں اداکری کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا ئے اس کے علاوہ ماڈلنگ کے پیشہ سے بھی وابستہ ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر