ابرار الحق کا گیت ’چمکیلی‘ بھی تنازع کی شکل اختیار کرگیا
 
                                                                              پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق کا گیت ’چمکیلی‘ بھی تنازع کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابرارالحق کا نیا گیت ’چمکیلی‘کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
گلوکار ابرارالحق کا گانا ‘بلو‘ اور ’نی پروین ‘ کے بعد ایک اور گیت عدالت پہنچ گیا۔
تاہم گیت کو رکوانے کے لیے وکیل رانا عدنان اصغر نے سول عدالت میں درخواست دائر کردی جس کے بعد ابرار الحق نے متنازع گیت بنانے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
اس گانے میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے میوز ک ویڈیو میں بطور ماڈل حصہ لیا ہے اس کے علاوہ معروف اداکار راشد محمود اور اشرف خان نے بھی حصہ لیا ہے۔
اس ویڈیو کےحوالے سے تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھی جس میں دلہا اوردلہن کے لباس میں مہوش کے ساتھ شاہ ویر جعافری موجود ہیں اوردونوں ایک گاڑی میں بیٹھے جس پر ’’جسٹ میرڈ ‘‘ کا بورڈ لگا ہے۔
گانے میں نہ صرف مردوں بلکہ خواتین کی بھی توہین کی گئی جب کہ عدالت گانے کو یوٹیوب سے ہٹانے اور چینلز پر نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔
درخواست میں گلوکار ابرار الحق ، پیمرا، کمشنر لاہور اور اے پی این ایس کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست پر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے شوبز انڈسٹری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس طرح سے پبلسٹی حاصل کرنے کا انداز بہت پرانا ہے اور اس طرح کی تنقیدی پچ پر ابرارالحق پہلے بھی کئی بار کھیل چکے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ہے۔
اس گیت کےحوالے سے لوگوں نے کہا کہ یہ گیت انجانے میں نہیں بلکہ بڑی سوچ و بچار کے بعد ریکارڈ کیا گیا ہےمزید یہ کے ابرارالحق یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں ایس کچھ نہیں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 