اداکارہ ریشم کی شادی کی خبریں جھوٹی ثابت ہوگئیں
 
                                                                              پاکستان کی نامور اداکارہ ریشم کی شادی کی خبریں جھوٹی ثابت ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے شادی کی خبروں کی تردید کر دی ہے انہوں نے بتایا کے نجی چینل کی جانب سے یہ خبریں گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا کی ذینت بن رہی تھی لیکن در حقیقت یہ سب جھوٹی ہے۔
ریشم کی شادی کی خبریں میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں، اِس بار بھی اداکارہ ریشم اپنی شادی سے متعلق خبروں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔
اداکارہ ریشم کس سے شادی کررہی ہیں؟
دوسری جانب ریشم نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں ہر بار کی طرح اِس بار بھی افواہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم نے خود بھی سال 2020 میں شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ اس سے قبل ریشم کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لیے مناسب رشتے کی تلاش میں تھیں ۔
اداکارہ ریشم نے کا کہنا ہے کے اب تک اس لیے شادی نہیں کی تھی کیونکہ انہیں اپنی پسند کے مطابق اب تک کوئی لڑکا ہی نہیں ملا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک وجہ اور تھی جس کی وجہ سے اب تک شادی نہیں کی، اور وہ یہ تھی کہ لوگ شادی تو جلد کر لیتے لیکن اس رشتہ کومضبوطی سے اچھی طریقے سے قائم نہیں رکھتے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ کےحوالے یہ جھوٹی خبر گردش کر رہی تھی کےاداکارہ ریشم نے سال 2019 کے آغاز میں بھی کہا تھا کہ وہ رواں سال کے اختتام تک شادی کرلیں گی۔
یاد رہے کہ ریشم نے 1995 میں فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’جیوا‘ سے کیا تھا اوران کی پہلی ہی فلم نے اچھی کامیابی حاصل کی تھی۔
اداکارہ ریشم یوں تو آج کل فلمی اسکرین سے غائب ہیں، تاہم وہ اس باوجود فیشن و شوبز انڈسٹری کے دیگر پروگرامات میں نظر آتی ہیں۔
واضح رہے کہ ریشم کی دیگر مشہور فلموں میں ’چور مچائے شور، گھونگھٹ، سنگم، دوپٹا جل رہا ہے، انتہا، پل دو پل، طوفان، پہلا پہلا پیار اور تڑپ‘ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 