
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 2019 کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی گلوکارہ بن گئیں۔ رواں سال 28 ارب 63 کروڑ روپے کما کر سب سے زیادہ دولت کمانے والی گلوکارہ قرار پائی ہیں۔
فوربز نے سال 2019 میں سب سے زیادہ کمانے والے گلوکارو کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹیلر سوئفٹ کو 2019 میں سب سے زیادہپیسے کمانے والی گلوکارہ قرار دیا گیا ہے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے لیے سال 2019 نہایت اچھا رہا جس میں انہوں شہرت کے ساتھ ساتھ بے پناہ پیسے بھی کمائے ۔
گذشتہ 5 سالوں کے دوران ٹیلر سوئف یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل کرنے میں کامیب ہوئیں، اس سے قبل سال 2016 میں بھی انہیں سال کی سب سے زیادہ دولت کمانے والی گلوکارہ قرار دیا گیا تھا۔
سب سے زیادہ دولت کمانے والے گلوکارو کی فہرست میں دوسرا نمبر امریکی گلوکار کانیے ویسٹ کا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر اس فہرست میں برطانوی گلوکار ایڈ شیران رہے۔
اس فہرست کے مطابق میوزک کوئین ریحانہ گیارہویں نمبر پر اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیڑی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
مشہور امریکی موسیقار لیڈی گاگا اور جینیفر لوپیز کا نام بھی سب سے زیادہ دولت کمانے والی گلوکاراؤں میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News