ونڈر وومن کا ٹریلر جاری
ہولی وڈ کی فلم ’ونڈر وومن کا 1984 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا یہ 2017 میں سامنے آئی کامیاب فلم ‘ونڈر وومن’ کا سیکوئل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اداکارہ گال گدوت اس فلم میں بھی پہلی فلم کی طرح زبردست ایکشن سینز نبھاتی نظر آئیں گی۔
فلم کے ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ سیکوئل میں ڈیانا کی بچھڑی محبت پھر سے واپس آجائے گی جبکہ اداکارہ کو فلم میں نیا انداز بھی دیا گیا ہے۔
2سال قبل اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردینے والی، تہلکہ مچادینے والی ونڈر وومن ایک بار پھر دھماکے دار انداز میں واپس آرہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے سپر وومن پر بنائی گئی فلمیں اتنی زیادہ مقبول نہ ہوسکیں تاہم ونڈر وومن کی جاندار اداکاری ، مقبولیت اور پسندیدگی میں تمام سپر ہیروز فلموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔
سپر وومن یا ونڈر وومن کا آئیڈیا سب سے پہلے سنہ 1941 میں سامنے آیا جب ایک امریکی کامک سیریز میں ایک خاتون کو جادوئی اور ماورائی قوتوں کا حامل دکھایا گیا۔
اس فلم کی ہدایات بھی پیٹی جینکسن دیں گی اور اسے وارنر برادرز کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔
اس کی تخلیق خواتین کی خود مختاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
سنہ 2017 میں ریلیز کی جانے والی ونڈر وومن جنگ عظیم اول کے زمانے کی تھی جس میں ڈیانا یعنی ونڈر وومن کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک ہوتا ہے۔
اب اگلی فلم سنہ 1984 کے زمانے کی ہے، جہاں دور تو نیا ہے تاہم ونڈر وومن پہلے سے بھی زیادہ مستعد اور حیران کن ہے ۔
واضح رہے کہ فلم ونڈر وومن 1984 اگلے سال 5 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
