ابرارالحق کا نیا گانا ’’چمکیلی‘‘ 7 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا

پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق کا نیا گانا ’’چمکیلی ‘‘ 7 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مہوش حیات نے میوز ک ویڈیو میں بطور ماڈل حصہ لیا ہے اس کے علاوہ معروف اداکار راشد محمود اور اشرف خان نے بھی حصہ لیا ہے۔
اس ویڈیو کےحوالے سے تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں دلہا اوردلہن کے لباس میں مہوش کے ساتھ شاہ ویر جعافری موجود ہیں اوردونوں ایک گاڑی میں بیٹھے جس پر ’’جسٹ میرڈ ‘‘ کا بورڈ لگا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ’’چمکیلی ‘‘کی ویڈیو شوٹ میں کریوگرافی نگاہ جی نے کی جبکہ ویڈیو لوکیشن پروڈکشن گلوری ایونٹ مینجمنٹ عاقب انصاری اور عاطف انصاری نے کی ہے اور اسد ملک نے ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گلوکار نے اپنے ویڈیو سونگ ’چمکیلی‘ کو اپنی روایتی انداز میں اپنے کلچر اور شادی بیاہ کے حوالے سے تیار کرتے ہوئے عکسبند کیا ہے اور یہ سونگ 7 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی پا کستانی گلوکار ابرارالحق نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں اپنا شہرہ آفاق گیت ’بلو‘ نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے تھے۔
بلو دے گھر‘ گیت 1995 میں پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے گایا تھا جسے خوب پزیرائی ملی تھی جس کا اب ریمیک کر کے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی دوسری قسط میں پیش کیا گیا تھا۔
اس گیت کا ریمیک پیش کرنے سے قبل ابرار الحق کا کہنا تھا کہ یہ گانا ان کے لیے ’گیم چینجر‘ تھا اور اب اس کو پیش کرنے کا انداز پرانا روایتی نہیں بلکہ پہلے سے مختلف ہے یعنی اسے آج کی ’بلو’ سمجھیں۔
گانا ریلیز ہوتے ہی ’بلو‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا جبکہ صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 90ء کی دہائی کی یاد تازہ ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News