حریم شاہ دبئی میں ہراسانی کا شکاربن گئیں
مشہورپاکستانی ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ ایک بار پھر دبئی میں ہراسانی کا نشانہ بن گئیں، انہوں نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے سوشل میڈیا پراپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں مردوں کے ایک گروہ حریم کے قریب جاتا دیکھا جا سکتا ہے جو انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1206482845314748416
حریم نے بتایا کہ دبئی میں اوسیس مال کے افتتاحی موقع پر مجھے مہمان کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا جہا ں بہت سے سینکڑوں پاکستانی مردوں نے مجھے گالیاں دی دھکے دیے یہاں تک کے مجھے لاتیں بھی ماریں۔
حریم نے کہا کہ میں تمام لوگوں سے پوچھتی ہوں کہ کیا آپ لوگ اپنی گھر کی عورتوں کے ساتھ بھی یہی سلوک اوررویہ رکھتے ہیں اور ایسے ہی پیش آتے ہیں؟
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر مال کا عملہ اور حریم کے حامی انہیں ہجوم سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند دن قبل اسی نوعیت کا ایک واقعہ پاکستان میں بھی پیش آیا تھا، حریم شاہ نے اس واقعے کی بھی ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہیں لوگ ہراساں کر رہے تھے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم نے ایسی حرکت کرنے والے تمام تر لوگوں کو ‘بے شرم’ قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں ماۃ حریم شاہ کی بول چینل کے پروگرام بول چیمپئنزکی بھی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے سانپ کو بوسہ دیا تھا۔
حریم شاہ کی وجہ شہرت پاکستانی دفتر خارجہ بنائی ٹک ٹاک ویڈیو بنی تھی ، ان کی پہلی ویڈیو ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا تھا اورایک بحث چھیڑدی تھی جس پر تمام تر لوگوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
