
امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
گلوکارہ جینیفر گروٹ نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔
خاتون گلوکارہ نے “تاجوید القیرات” کے اصولوں کے مطابق مکمل طور پر قرآن مجید کی آیات تلاوت کیں۔ جینیفر گراؤٹ مشہور امریکی گلوکارہ نے دو ویڈیوز ریکارڈ کیں اور انہیں اپنے نجی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ لاکھوں لوگوں نے ان ویڈیوز کو پسند کیا۔
Jumu’a Mubarak Fam!! Here’s a recitation if Verses 285-286 from Sura #Baqarah in the style of the great #Egyptian reciter Mohammed Siddiq Al #Menshawi. Please watch the full video here: https://t.co/PKq8esCYKn #jennifergrout #femalereciters #quran #muslimah pic.twitter.com/oGT20GkLAc
Advertisement— Jennifer Grout (@JenniferGrout3) December 20, 2019
دوسری طرف ، مسلم علماء کا خیال ہے کہ تلاوت کلام پاک ایک نیک عمل ہے اور ہر تلاوت کلام کو ثواب کے لئے شمار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تلاوت کلام پاک کے لئے مردوں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی ۔
اس سے قبل بھی جینیفر گروٹ نے آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحرزدہ رہ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے جینیفر کے آیت الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔
https://www.facebook.com/EntertainemtExpress/videos/2444377382488985/
جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News