Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے سے 23 سال بڑے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر اعتراض نہیں

Now Reading:

اپنے سے 23 سال بڑے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر اعتراض نہیں
کیملا مورون

امریکی ماڈل اور اداکارہ 22 سالہ کیملا مورون نے کہا کہ جب انہیں اپنے سے 23 سال بڑے مرد لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات رکھنے میں کوئی اعتراض نہیں تو دوسرے لوگوں کو کیوں ہے؟

ارجنٹائنی نژاد امریکی ماڈل کیملا مورون نے اب تک 4 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاے ہیں، تاہم لوگ انہیں ماڈلنگ کی وجہ سے جانتے ہیں۔

انہوں نے اپنےماڈلنگ کیریئر سے قبل اداکاری شروع کی تھی لیکن ماڈلنگ ان کی شہرت کا باعث بنی۔

Camilla

کیملا مورون خبروں کی زینت اس وقت بنیں جب انہوں نے خود سے 23 سال بڑے 45 سال اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوارکئے۔ کیملا کولیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات رکھنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

کیملا مورون اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو گزشتہ ایک سال کے دوران کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔ خود سے بڑی عمر کے شخص کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے پر حد سے زیادہ تنقید ہونے کے بعد پہلی بار ماڈل نے خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

Camilla

امریکی فیشن میگزین کے مطابق کیملا مورون نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے پہلی مرتبہ خود سے بڑی عمر کے اداکار کے ساتھ رومانس کرنے پر کھل کر بات کی اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خود سے دگنی عمر کے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ کیملا مورون کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے افراد کو سمجھنا چاہیے کہ جب مجھے خود اس سے کوئی مسئلہ نہیں تو دوسروں کو کیوں ہو رہا ہے۔

Camilla

کیملا نے حیرانی کا اظہار بھی کیا کہ لوگوں کو ان کی جانب سے لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات رکھنے پر اتنی حیرانی کیوں ہوتی ہے اور وہ خود بھی یہ جاننا چاہتی ہیں کہ ایسے لوگ ان کے تعلقات پر اتنے حیران کیوں ہیں؟

کیملا مورون کے مطابق باوجود اسکے کہ وہ ہولی وڈ انڈسٹری میں نئی ہیں لیکن وہ رفتہ رفتہ اپنا مقام بنا رہی ہیں اور انہیں فلموں سے زیادہ ماڈلنگ میں دلچسپی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر