ماہرہ خان نے اپنی زندگی کی اصل حقیقت سب کو بتادی
ماہرہ خان نے اپنی زندگی کی اصل حقیقت سب کو بتادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے گزشتہ 10 برسوں کا احوال ایک منفرد انداز میں بیان کیا اور اپنے مداحوں کو ایک پیغام دیا۔
اداکرہ ماہرہ نے بتایا کہ آج سے ٹھیک 10 سال قبل میری زندگی تبدیل ہوئی، میں اُس وقت 24 سال کی ایک لڑکی تھی جس کے بازوں میں ایک بچہ تھا اور اپنی 25ویں سالگرہ منا رہی تھی۔
ماہرہ نے بتایا کہ یہ 10 سال وہ ہے جن میں میری زندگی کے لیے انمول تجربات شامل ہیں۔
انہوں نےکہا کہ یہ 10 سال مجھے ہزاروں سال کی طرح محسوس ہوتے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B6c8sNNhLsA/?utm_source=ig_web_copy_link
اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ان 10 برسوں کے دوران میں ماں بنی، ایک اداکارہ بنی، کچھ کھو گیا اور کچھ علیحدہ ہوا جبکہ اس دوران میں نے کامیابی اور شہرت بھی دیکھی۔
ماہرہ نے بتایا کہ ان دس سالوں کے دوران مجھے محبت بھی ہوئی تھی
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس دوران محبت بھی ہوئی لیکن اسی دوران میری امیدیں بھی ٹوٹیں تھی لیکن خود کو مضبوط رکھا ہر قدم پر۔
ماہرہ کہتی ہیں کہ کاش میں یہاں مزید کچھ لکھ سکتی لیکن شاید کسی اور دن ضرور لکھوں گی، تاہم آج تک ملنے والی ہر چیز پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے بنا کامیابی حاصل نہیں کر سکتی تھی۔
ماہرہ خان نے لکھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ میں ہر ممکن طریقے سے آپ کی اس محبت کا حق ادا کروں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
