Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلیک اینڈ وائٹ اور خاموش فلموں کے بادشاہ، چارلی چپلن

Now Reading:

بلیک اینڈ وائٹ اور خاموش فلموں کے بادشاہ، چارلی چپلن
بلیک

بلیک اینڈ وائٹ اور خاموش فلموں کے بادشاہ اداکار چارلی چپلن کو مداحوں سے بچھڑے42 برس بیت گئے ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن خاموش فلموں کے ایسے کامیڈین  ہیں جن کے نام سے ہی چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

چارلی چیپلن شخصیت کچھ یوں تھی ، بڑ ے بڑے بوٹ، ڈھیلی پینٹ، تنگ کوٹ، ہٹلر جیسی موچھیں، موٹی موٹی آنکھیں، گھنگھریالے بال، باولر ہیٹ اور ہاتھ میں چھڑی۔

چارلی چیپلین نے خاموش فلموں کے دور میں اپنی فلموں میں نہ صرف خود اداکاری کی بلکہ اداکاری کے ساتھ ساتھ  ہدایتکاری، پیشکار، اور بعد ازاں موسیقار بھی رہے۔

چارلی کا تعلق ملک برطانیہ سے تھا، پانچ سال کی عمر میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے لیکن کوئی کامیابی نا ملی جس کے بعد انہوں نے مفلسی کی زندگی چھوڑ کر نیویارک میں اپنے فن سے خوب نام حاصل کیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ چارلی چیپلین نے تقریباً سو فلموں میں کام کیا 72 فلمیں لکھیں، سات ڈائریکٹ کیں جبکہ تقریباً اکتیس فلمیں پروڈیوس کیں۔

چارلی چیپلن کی شاندار صحت انکی آخری فلم “اے کاؤنٹیس فرام ہانگ کانگ” کی تکمیل کے بعد 1960 کی دہائی کے اواخر میں گرنے لگی تھی اور سویٹزرلینڈ میں 1977 کے کرسمس کے دن نیند میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

چارلی وہ ڈائریکٹر اور فلمساز ہیں جن کی دو فلمیں “گولڈ رش” اور “سٹی لائٹس” دنیا میں اب تک بنائی جانے والی دس بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔

دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز میں بہت سے مزاحیہ فنکار، فلمساز اور بہترین ہدایت کار پیدا ہوئے لیکن دنیا اب تک دوسرا چپلن نہیں دیکھ سکی۔

واضح رہے کہ انیس سو انتیس میں پہلی آسکر ایوارڈ تقریب میں انہیں فلم “دا سرکس” پر بہترین اداکاری، ہدایتکاری، فلمسازی اور اسکرپٹ میں مہارت پر اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا اور حکومت برطانیہ نے انہیں ’سر‘ کے خطاب سے بھی نوازا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر