
پاکستان کے اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے مایہ نازاداکاراشرف راہی لاہور میں دل کا دورہ پڑنےسے انتقال کر گئے۔
اشرف راہی کےخاندانی ذرائع کے مطابق اداکارکو دل کا دورہ پڑنےپرلاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
خاندانی ذرائع نے بتایاکہ اداکاراشرف راہی کی نماز جنازہ لال پل پنج پیرکےقریبی گراؤنڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔
اشرف راہی نے درجنوں اسٹیج ڈراموں، ٹی وی اور فلموٕں میں کام کیا اور وہ مزاح میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے۔
اشرف راہی نے اسٹیج ڈراموں شرطیہ مٹھے، مس رانگ کال، منڈے نا سمجھو، ماہی مینوں چھلا پوا دے کے علاوہ پنڈ دی کڑی اور مجاجن جیسی فلموں میں سائیڈ رول ادا کیے۔
معروف بھارتی کامیڈین اسٹیج پر گر کر انتقال کر گئے
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سےمعروف اداکاراشرف راہی کے انتقال پراظہارِ افسوس کرتےہوئے کہاکہ اشرف راہی کا شمار اسٹیج، ٹی وی اورفلم کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا تھا۔
فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News