اداکارہ ارمینہ خان کا خواتین کو مشورہ

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ارمینہ خان نے خواتین کو باہمت مشورہ دے دیا۔
ارمینہ خان خواتین و بچوں کی حفاظت کے لیے سوشل میڈیا پرہمیشہ سے متحرک دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو خود کی حفاظت کرنے کے لیے مشورہ دیا ہے۔
چند دن قبل ارمینہ خان نے ملک میں کم عمر بچیوں اور خواتین کے بڑھتے ’ریپ‘ اور ’جنسی ہراسانی‘ کے واقعات کے بعد ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے خواتین کو اپنی حفاظت کرنے کے چند طریقے بتائے۔
اداکارہ نے اینیمیٹڈ تصاویر کے ذریعے طریقے بتائے کے کس طرح سے مرد کی جانب سے کی جانے والی زبردستی پر خود کو محفوظ کر سکتی ہے۔
AdvertisementLadies, these are some self defence positions if ever attacked (God Forbid) to the bobs and vegana crowd, Don’t @ me if this offends you. You and Rape both offend me! pic.twitter.com/eRVr083960
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) December 5, 2019
اداکارہ کی اس ٹوئٹ پر بہت سے لوگ ان کے ساتھ تو بہت سے لوگ ان کے خالف بولتے نظرآرہے ہیں۔
اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کسی لڑکے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذکورہ لڑکے نے انہیں جواب دیا ہے کہ 99 فیصد خواتین خود مردوں کو ’ریپ‘ کی دعوت دیتی ہیں۔
اداکارہ کی اسی ٹوئٹ پر ایک اور شخص نے جواب دیا اور کہا کہ لڑکے نے درست کہا ہے اور ساتھ ہی کہا کہ لڑکے اتنے بھی چالو نہیں ہوتے۔
اسی شخص نے مزید لکھا کہ وہ لڑکے ہوکر بھی ان چیزوں کے نام نہیں لیتے جس کے نام ارمینہ خان لے رہی ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کے لیے سخت الفاظ لکھے کہ اگر ان کے والد اور بھائی نے کسی کا ریپ نہیں کیا ہوگا تو ان کا بھی ’ریپ‘ نہیں ہوگا۔
ارمینہ خان اس کے جواب میں لکھا کہ تین سالہ جنت اور 6 سالہ زینب کے والدین اور بھائیوں نے ’ریپ‘ کیے تھے؟
یاد رہے کہ ان تمام تر صورتحال کی وجہ سے ارمینہ خان کے ٹوئٹ پر خاصہ بحث چھڑ گئی ہے۔
ایک شخص نے ارمینہ خان کے ٹوئٹ پر ان کو مشورہ دیا کہ وہ جاکر پہلے اپنے والد اور بھائی کو لیکچر دیں۔
جس پر اداکارہ نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے والد اور بھائی کو اس معاملے میں لانے کی ضرورت نہیں، ’وہ ہی ان جیسے چوزوں کے لیے کافی ہیں‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ باکسر ہیں اور وہ انہیں ایسی پھینٹی لگائیں گی کہ انہیں ان کا دادا یاد آجائے گا۔
ارمینہ خان نے مذکورہ شخص پر واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ انہیں دھمکی دے کر ڈرانے کی کوشش نہ کریں‘ اور ساتھ ہی انہوں نے پنجابی و اردو زبان کا ملا جلا جملہ لکھا کہ ’ایڈا تو ٹوئٹر کا رکھوالا‘۔
https://www.instagram.com/p/B52VHB7DcfL/?utm_source=ig_web_copy_link
ان تمام تر لوگوں کی جانب سے کی جانے والی بحث پر بہت سے لوگوں نے اانہیں مشورہ دیا کہ ہم آپ کے ساتھ ہے جو لوگ ناسمجھ کر یہ بات کر رہے آپ اُن کے کس ٹوئٹ پر غصہ نا ہو۔
واضح رہے کہ اداکارہ ارمینہ خان خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، وہیں وہ سماج میں صنفی تفریق، جرائم کی روکتھام اور مذہب کو غلط استعمال کرنے کے خلاف بھی آواز اٹھاتی دکھائی دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News