اداکار شہریار منور کی گردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری
                                                                              پاکستان کے نامور اداکار اور ماڈل شہریار منور نے اپنے دوست کے ساتھ گردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری دی۔
شہریار منور نے حال ہی میں اپنے دوست کرن سنگھ کے ساتھ گردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری دی ہے جس کی تصاویر انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شئیر کی ہے۔
گوردوارے کی تصاویر اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر پوسٹ کی جس میں شہریار کے ساتھ ان کے بچپن کے دوست کرن سنگھ بھی موجود ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B6QBCDdHFbo/?utm_source=ig_web_copy_link
شہریار منور نے کیپشن میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دوست کرن سنگھ لندن سے ملنے آیا ہے اور یہ گردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری بھی دینا چاہتا تھا۔
شہریار نے بتایا کہ اپنے بھائی سے ملنے کے لیے صبح سویرے گوردوارے جانے کے لیے لاہور سے نکل گئے تھے اور دو گھنٹے کا سفر طے کر کے گوردوارے پہنچے ۔
اداکار نے انسٹاگرام پر ایک کیمشن میں بتایا کے گوردوارے کے انتظامیہ نے نے ہمارا بے حد گرم جوشی سے استقبال کیا۔
شہریار نے بتایا کہ اس مقام کی خوبصورتی، روحانیت اور تاریخ کے ساتھ وہاں دو گھنٹے گزارے اور ساتھ ہی ہمیں لنگر سے گرما گرم کھانا کھلایا گیا اور کڑک چائے بھی پلائی گئی۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ننکانہ صاحب پر حاضری کے بعد میرے دِل کو اطمینان تھا اور میرے دوست کرن سنگھ کے چہرے پر ایک مسکراہٹ تھی جسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
اداکار نے پوسٹ میں کہا کہ شکر ہے میں ایسے ملک سے تعلق رکھتا ہو جہاں کے رہائشیوں کو تماما مزہب کا احترام کرنا آتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا تھا۔
کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر مسلمانوں نےبھی سکھ برادری کے ساتھ شرکت کی تھی۔
دوسری جانب کرتار پور گردوارہ کمپلیکس 400 ایکڑ پر مشتمل ہے، گوردوارے میں بابا گرونانک کے زیراستعمال کنواں سری کھو صاحب بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ گوردوارے کے احاطے میں میوزیم، لائبریری، لاکر روم، امیگریشن سینٹر اور دیگر عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، ساتھ ہی لنگرخانہ اور یاتریوں کے قیام کے کمرے بھی تعمیر کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ گورداورے کے خدمت گاروں میں سکھ اور مسلمان دونوں شامل ہیں۔
اس سے قبل اداکار شہریار منور نے انڈس اسپتال کا دورہ کیا تھا اورکینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی تھی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیااور ان کا حوصلہ بڑھایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
