کیا شہروز سبزواری اور سائرہ شہزور نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے؟

کیا پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہزور نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے؟
اداکارہ سائرہ شہزور اور اداکار شہروز سبزواری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہے کے ان دونوں نے اپنی رشتہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فلحال واضح طور پر دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
شوبز ویب سائٹ ’رویو اٹ پی کے‘ اور ’مینگو باز‘ نے اپنی خبروں میں تصدیق کی ہے کہ دونوں اداکروں میں علیحدگی ہو چکی ہو اور دونوں ساتھ نہیں رہتے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے دونوں اداکاروں نے اپنی علیحدگی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
یاد رہے دونوں اداکاروں کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر کئی ہفتوں سے جاری تھیں۔
شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے لیکن بہت جلد اس بات کی حقیقت سامنے آجائے گی کے آخر ایسی کیا وجہ بنی طلاق کی۔
سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کے اس فیصلہ کی خبروں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات تھے اور اب انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
Shahroze cheating on Syra is just proof that men ain’t shit. Girls, pls save yo self from the hellhole that is marriage.
— 𝐆𝐨𝐦𝐳 ❤️🩹 (@KomzHolmes) December 29, 2019
دونوں کی علیحدگی کی خبر سامنے آتے ہی ’سائرہ‘ کا ٹرینڈ بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا اور کئی لوگوں نے دونوں کی علیحدگی پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا، انہوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو ایک بیٹی بھی ہے۔
Shahroz Sabzwari and Syra Shahroz been separated due to alleged affair of Shahroz with Sadaf Kanwal 💔 pic.twitter.com/YchgkheA15
— Rana Imran (@6160Rana) December 29, 2019
ٹوئٹر پر کئی لوگوں نے اداکارہ شہروز سبزواری کو ہی علیحدگی کا قصور وار ٹھہرایا اور کئی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ دھوکا کر رہے تھے اور ان کے تعلقات کسی اور ماڈل سے تھے۔
دوسری جانب یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کے درمیان کچھ چل رہا ہے اور بہت سے لوگ میاں بیوی کے درمیان 7 سالہ رفاقت کے خاتمے کو یہی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سائرہ شہروز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے نام کے ساتھ ’شہروز‘ کا نام اب بھی لگا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News