ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے حکومتی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے وزراء اور ورکرز کے خلاف ثبوت منظرِ عام پر لانے کی دھمکی دے ڈالی۔
کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں اور سوشل میڈیا صارفین میں اس حوالے سے ایک بحث چھڑ گئی تھی کیونکہ اس بار معاملے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شامل تھے۔
حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اسی حوالے سے کچھ ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرنے والی ویڈیو اصل ہے، وہ بات چیت کر رہے تھے اور ہم نے کال ریکارڈ کر لی کیوں کہ کل کو کوئی بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1210579212861607936
صندل خٹک اور حریم شاہ نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ویڈیو ہم نے ہی بنائی تھی لیکن اسے ہم نے شیئر نہیں کیا تھا، ہم پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہیں لیکن جو پی ٹی آئی کے منافقین ہیں ہم انہیں منظرِعام پر لائیں گے، ابھی تک ہم نے انہیں ایکسپوز نہیں کیا، ہمارے پاس وزراء اور پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف بہت سے ثبوت موجود ہیں۔
ایک ٹویٹ میں حریم نےپی ٹی آئی کے سوشل میڈیا حامیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف پوسٹیں لگانا بند نہ کیں تو وہ ’خان صاحب‘ کی ویڈیو بھی جاری کردیں گی۔ تاہم کچھ دیر بعدانہوں نے فوری یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News