2019 کی سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیوز
2019 کی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیوز جس میں کچھ ویڈیوز مزاحیہ، تنقیدی، شوبز انڈسٹری اور کچھ ویڈیوز کا تعلق سیاست اور کرکٹ کی دنیا سے بھی رہا۔
2019 کے ایک میچ جس میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 307 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 266 رنز پر آؤٹ ہوئے میچ کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی ۔
اس میچ کو دیکھنے کے لیے تین گھنٹے کا سفر طے کر کے محمد اختر نامی شخص آئے لیکن قومی ٹیم کی شکست پر کافی افسردہ ہوئے جس پر انہوں نے اپنے افسوس کا اس طرح اظہار کیا کے وہ بہت صدمے کی حالت میں نظر آئے اوران کی اس صدمے سے بھری صورت کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس پر بہتمیمز بھی بنی۔
(•_•)
<) )>
/ #WeHaveWeWill#CWC19 pic.twitter.com/gkDwE2MMjiAdvertisement— ICC (@ICC) June 12, 2019
اس کے عالاوہ 2019 میں احمد شاہ کی بھی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس سے احمد کو بہت مقبولیت بھی حاصل ہوئی۔
سوشل میڈیا پر احمد کی ٹیچر نے احمد کی ویڈیو شیئر کردی جس میں یہ اسکول میں موجود ہے اور اپنے بستے کے لیے لڑ رہا ہے۔
2014 سے2018 تک پاکستانی عوام نے،گوگل پرکس کوسرچ کیا
اس سال اس بچے کی ایک اور ویڈیو بہت زیادہ مقبول ہوئی جس میں یہ ایک شخص کو پیچھے دیکھنے پر مجبور کررہا ہے۔
'پیچھے تو دیکھو'
Gepostet von Updates am Samstag, 14. Dezember 2019
دوسری جانب ٹک ٹاک سے مقبولیت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی بھی 2019 میں بہت سی ویڈیوز وائرل ہوئی۔
پاکستانی خاتون حریم شاہ کی اکتوبر 2019 میں سامنے آنے والی دو ویڈیوز میں انہیں دفتر خارجہ کے دفتر میں دیکھاگیا تھا، جس کے بعد ملک بھر حریم شاہ پر بہت تنقید شروع کی گئی تھی۔
ویڈیوز سامنے آنے کے بعد حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں موجودگی سے متعلق تحقیقات کا آغاز بھی کیا گیا تھا۔
اس کے عالاوہ پاکستان کرکٹ سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی پیچھے نہیں رہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد رواں سال جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر اپنا آپا کھو بیٹھے تھے اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو پر ‘نسل پرستانہ’ جملے کس دیئے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے دوران سابق کپتان سرفراز کی جمائی کی ویڈیو کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
Sarfaraz yawning video during cricket match
Sarfaraz yawning video during cricket match
Gepostet von Updates am Samstag, 14. Dezember 2019
اس کے علاوہ دو بھائیوں ک بھی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جو ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے آئے ان دو بھائیوں نے پاکستان کی شکست پر اپنے دکھ کا اس طرح اظہار کیا۔
برگر پئزے والا مایوس مداح
Gepostet von Updates am Samstag, 14. Dezember 2019
معروف اداکارہ و گلوکار رابی پیرزادہ کی بھی ویڈیوز وائرل ہوئی رواں برس اس وقت اچانک خبروں کی زینت بنیں جب ستمبر میں ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ’سانپ، اژدھوں اور مگر مچھ‘ کے بچوں کے ساتھ دکھائی دیں۔
رواں سال مسز خان کے نام سے مشہور رشتے کرانے والی آنٹی نے خواتین کو ایک شو کے دوران چیخ چیخ کر منہ بند رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
اس کے عالاوہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار یاسرحسین اور اداکارہ اقرا عزیزکی اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس میں میں یاسر نے اقرا کو شادی کی پیشکش کی اور انگوٹھی پہنائی اور پھر تقریب میں ان کا بوسہ بھی لیا۔
یاسر نے کی اقرا کو شادی کی پیشکش
یاسر نے کی اقرا کو شادی کی پیشکش
Gepostet von Updates am Samstag, 14. Dezember 2019
سیاست کےحاولےسے پیپلز پارٹی کے چچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھی ویڈیوبہت وائرل ہوئی جس میں کراچی میں بارش کے پانی سے متعلق بلاول کا بیان تھا جس کو مزاح انداز میں لیا گیا۔
بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے، بلاول
بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے، بلاول
AdvertisementGepostet von Updates am Samstag, 14. Dezember 2019
واضح رہے یہ تمام تر وہ ویڈیوز ہے جو 2019 میں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور ان پر بہت میمز بھی بنائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
