بھارتی شاعر پاکستانی نظم کے دفاع کے لیے میدان میں

بھارتی شاعر پاکستانی نظم کے دفاع کے لیے میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف شاعر، مصنف اور ادیب جاوید اختر شاعر فیض احمد فیض کی نظم کے دفاع کے لیے میدان میں آگئے۔
جاوید اختر نے کہا کہ اس نظم کو ہندو مخالف قرار دینا مضحکہ خیز قرار دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم دیکھیں گے‘ کو ہندو مخالف قرار دینا اتنا مضحکہ خیز ہے کہ اس پر بات کرنا ہی ممکن نہیں ہے۔
معروف شاعر، مصنف اور ادیب جاوید اختر نے کہا کہ احمد فیض کی نظم آزادی اظہار پر پابندیوں کے خلاف ہے اور اس نظم کے خلاف بات کرنا جاہلانہ سوچ ہے۔
دوسری جانب ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں شہرہ آفاق غزل “مجھ سے پہلی سے محبت میرے محبوب نہ مانگ” نے فیض کی شاعری کے ساتھ انصاف کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News