گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ کے حوالے سے غلط فہمی دور کر دی

پاکستان کے ہر دل عزیز نامور گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے مداحوں کی غلط فہمی دور کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبل کراچی کی نجی یونیورسٹی میں ہونے والا عاطف اسلم کا کنسرٹ کچھ تنازعات کی زد میں تھا۔
حال ہی میں کراچی میں عاطف اسلم کے ہونے والے کنسرٹ کے دوران گلوکار نے تمام حاظرین اور مداحوں کی غلط فہمی کو دور کر دیا ۔
یاد رہے کہ عاطف اسلم کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ سامنے آئی تھی کہ وہ عدم ادائیگی کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
فیس بک پیج پر کی جانے والی پوسٹ کو کچھ دیر بعد ڈلیٹ کر دیا گیا تھا لیکن گلوکار نے کنسرٹ والے دن بتا دیا تھا کہ وہ کراچی کی معروف نجی یونیورسٹی میں پرفارم کریں گے ۔
عاطف اسلم نے اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران کنسرٹ میں موجود تمام حاضرین کو منتظمین کی جانب سے بھیجے گئے وائس نوٹس سنا دئیے۔
کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم نے ایک منتظم کا وائس نوٹ سب کو سنا دیا جس میں وہ گلوکارکو کنسرٹ منسوخ نہ کرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔
عاطف اسلم کے گھر ہوئی ننھے مہمان کی آمد
واضح رہے کہ مزاحیہ انداز میں پیش کئے جانے والے ان وائس نوٹس سے کنسرٹ میں موجود تمام حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔
گزشتہ روز قبل معروف گلوکارعاطف اسلم کے بیٹے کا نام غلطی سے الحمد اللہ لکھنے پربھارتی میڈیا نے بھی معافی مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق عاطف اسلم نے تمام لوگوں کومخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نیا نیا مہمان الحمداللہ، ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں، ہمیں اپنی دعاں میں یاد رکھیں اور ماشااللہ کہنا نہ بھولیں
ان کی اہلیہ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے بچے کانام الحمد اللہ رکھا ہے۔
سوشل میڈیاپر غلطی کی نشاندہی ہونے کے بعد ویب سائٹ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے بدترین غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ہمیں ہماری غلطی کا احساس ہوا ہم نے فورا غلطی درست کرلی۔
بھارتی ویب سائٹ کا اس با رے میں مزید کہنا تھا کہ ہم سے دیرہوگئی لیکن اس غلطی سے ہم نے دوچیزیں سیکھیں پہلی ویب پرکام کرتے ہوئے بہت دھیان رکھیں، الحمد اللہ نام نہیں ہوسکتا اس پر دل سے معافی کے طلبگارہیں۔
یاد رہے کہ عاطف اسلم 29 مارچ 2013 میں سارہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد 2014 میں اللہ نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا تھا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News