ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ میں کام کر کے غلطی کی، اداکارہ رحمت اجمل

ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں کام کر کے غلطی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ میں ایک ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے ڈرامے میں ‘عائشہ’ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو ڈرامے کے مرکزی کردار ‘دانش’ کی دوست بنی ہیں۔
انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں کئی معروف اداکار و اداکارائیں شامل ہیں جن میں سے ایک ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل بھی ہیں۔
پاکستانی نامور ماڈل رحمت اجمل نے ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ میں اداکاری کر رہی ہے اور یہ ان کا پہلا ڈرامہ ہے،اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس میں اداکاری کرنے اور اس ڈرامے کا حصہ بنے کا فیصلہ میری زندگی کا غلط فیصلہ تھا۔
ماڈل رحمت اجمل نے کہا کہ اب میں اس ڈرامے کے حوالے سے اپنا نظریے دینے سے خاموش نہیں رہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ میرت پاس تم ہو کی کاسٹ میں موجود ہر اداکار کی اداکاری کو پسند کیا گیا تو وہیں کچھ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے جس میں ان کا کردار بھی تنقید کی ذد میں ہے۔
اداکارہ رحمت اجمل نے کہا کہ خود پر ہوئی تنقید کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کے نظریات سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ فنکار ہونے کی حیثیت سے ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسا مواد پروڈیوس کریں جس کے ذریعے مثبت پیغام دیا جائے اور میں اپنی اس ذمہ داری کو بےحد سنجیدگی سے ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
ادکارہ نے بتایا کہ مجھے کئی روز سے ایسے پیغامات موصول ہورہے جس میں نفرت انگیز جملے اور پریشانیوں کا اظہار کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اب اس ڈرامے پر کھل کر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رحمت اجمل نے کہا کہ میں خلیل الرحمٰن قمر کے نظریات سے بالکل اتفاق نہیں کرتی ہوں۔
ماڈل اور اداکارہ رحمت نے کہا کہ میں نے خلیل الرحمٰن قمر کا انٹرویو سنا اور ڈرامے کے اختتام سے قبل مجھے ان کے پریشان کن خیالات کا اندازہ ہوا، میں ایسے کسی پروجیکٹ کا حصہ بن کر فخر محسوس نہیں کرتی جس کے لکھاری کے نظریات ایسے ہوں۔
رحمت اجمل کا مزید کہنا تھا کہ البتہ میں اور میرے جیسے دیگر اداکار خلیل الرحمٰن قمر کی سوچ کے بارے میں اس وقت نہیں جانتے تھے جب ہم نے ایک ساتھ اس ڈرامے کی شوٹنگ کی، ہمیں ڈرامے کی مکمل کہانی بھی معلوم نہیں تھی، پروجیکٹ میں میرا کردار ویسے بھی مختصر ہے، یہ میرے کیریئر کا پہلا ٹی وی ڈراما ہے اور میں اس وقت سیکھ رہی ہوں، میں نے اس پروجیکٹ کے ساتھ یہ بھی سیکھا کے اپنے انتخابات کو لے کر محتاظ رہنے کی ضرورت ہے۔
اداکرہ نے اپنے انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹ میں کہا کہ نئے آنے والوں فنکاروں کو موقع دیا جائے کے وہ سیکھ سکھے۔
یاد رہے کہ جہاں سوشل میڈیا پر اس وقت ‘میرے پاس تم ہو’ ڈرامے کا کافی چرچا ہے وہیں ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے متنازع بیانات کی وجہ سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری ڈبل قسط رواں ہفتے 25 جنوری کو اے آر وائے ڈجیٹل اور سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
ڈرامے کی کہانی کو بہت زیادہ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید کے باوجود اس ڈرامے کو بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر آئے دن اس ڈرامے سے متعلق کوئی نہ کوئی بحث ہوتی رہتی ہے۔
’میرے پاس تم ہو‘نشرہونےسےروکنےکیلئےدرخواست
خیال رہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط کو نشر ہونے سے رکوانے کے لیے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی خاتون نے عدالت سے رجوع بھی کرلیا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی ماہم جمشید نامی خاتون نے اپنے وکیل کے توسط سے سول کورٹ میں ڈرامے کی آخری قسط کو نشر کرنے سے روکنے سے متعلق درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مذکورہ ڈرامے میں خواتین کی تضحیک کی گئی اور انہیں منفی کردار میں دکھا کر سماج میں خواتین کی غلط عکاسی کرنے کی کوشش اس ڈرامے کے ذریعے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خاتون کی درخواست پر عدالت نے پیمرا، فلم سینسر بورڈ، ٹی وی چینل کی انتطامیہ اور ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم کو طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News