
سابق کرکٹر وسیم اکرم کو خاندانی ورثہ میں ملنےوالی ایک قیمتی گھڑی دوران سفرجہازمیں کھوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروسیم اکرم نے ٹویٹ کرتے ہوئےاپنی گھڑی گم ہوجانے کی اطلاع دی جس پرغیرملکی فضائی کمپنی بھی حرکت میں آگئی۔
Lost my watch on flight EK 605 seat 10a KHI-DXB. I am now following @emirates Please have someone contact me ASAP as I have exercised all customer service points in Dubai and do not feel comfortable that enough has been done. This watch is a family heirloom #LostMyWatch
— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 8, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرسابق کپتان نےلکھاکہ وہ دبئی سے کراچی آنے والی ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز ای کے 605 کی سیٹ نمبر دس پر بیٹھے تھے اور دوران پرواز ان کی گھڑی گم ہوگئی۔
وسیم اکرم کی لیک ویڈیو،شعیب اخترکا کرارا جواب
دوسری جانب وسیم اکرم کے ٹویٹ پر اماراتی فضائی کمپنی ایمرٹس نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم اپنی لاسٹ اینڈ فاونڈ ٹیم کی مدد سے انہیں ڈھونڈیں گے۔
Hi Wasim, please DM us the description of the watch along with your flight details and email address. We'll check on this with our Lost and Found Team and let you know. Thanks.
Advertisement— Emirates Support (@EmiratesSupport) January 8, 2020
کچھ عرصہ قبل سابق کپتان اورفاسٹ بولرکی لیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی لیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان اس ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اب تک ٹیم میں پرانے طریقے استعمال ہورہے ہیں، باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر ہے۔
وسیم اکرم اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ اب انہوں نے پرانے طریقوں سے نجات کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔
ویڈیو میں موجود شخص وسیم اکرم سے اصرار کرتا رہا کہ کیا طریقہ ڈھونڈا ہے بتاتو دیں جس پر وسیم اکرم مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سب کچھ ابھی ہی بتادوں۔
دوسری جانب سابق کپتان کی اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی مثبت اور منفی دونوں قسم کی تنقید ہوئی۔ تاہم سابق کر کٹر شعیب اختر، وسیم اکرم کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں اور انھوں نے بھی ایک ویڈیو بنا کر اسے ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے تبدیلی کی ضرورت کا نعرہ بلند کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News