Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہترین اداکار کا ایوارڈ تھرلر کرائم فلم ’جوکر‘ کے اداکار جیکوئن فیونکس لے اڑے

Now Reading:

بہترین اداکار کا ایوارڈ تھرلر کرائم فلم ’جوکر‘ کے اداکار جیکوئن فیونکس لے اڑے
’جوکر‘

بہترین اداکار کا ایوارڈ تھرلر کرائم فلم ’جوکر‘ کے اداکار جیکوئن فیونکس نے حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 77ویں گولڈن گلوب کی تقریب میں مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے اور ’بہترین اداکار‘ کا ایوارڈ تھرلر کرائم فلم ’جوکر‘ کے اداکار جیکوئن فیونکس لے اڑے۔

ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘ نے اب تک ایک ارب ڈالرز سے زائد بزنس کیا تھا۔

یادرہے ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘  6 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم ہے۔

ہالی ووڈ کے معروف ٹوڈ فلپس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دلچسپ کہانی اور مناظر سے بھر پور فلم  ہے جسے شائیقین نے بہت پسند کیا ہے۔

Advertisement

ہالی ووڈ فلم جوکرکا فائنل ٹریلر جاری

فلم کی کہانی 1980 کی دہائی میں نیویارک میں رہنے والے ’آرتھر فلیک‘ نامی شخص کے گرد گھومتی ہے، جو ایک ناکام کامیڈین ہے اور اپنے حالات کی وجہ سے ایک نفسیاتی قاتل بن جاتا ہے۔

اس فلم کی کہانی ایسے اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات سے لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتا ہیں۔

فلم جوکر میں مرکزی کردار جوا کوائین فیونکس ادا کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کے پروڈیوسر بریڈلے کوپر اور ٹوڈ فلپس ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فرانسز کونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز قبل امریکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم ’جوکر‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر راج کرلیا، فلم9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر سے زائد بزنس کے ساتھ باکس آفس پر نمبر ون پر آگئی۔

Advertisement

گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب میں ’بہترین فلم، بہترین اداکار اور بہترین ڈائریکٹر کے علاوہ بیسٹ ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ ٹیلی وژن سیریز میوزک یا کامیڈی، بیسٹ مووی اینڈ لمیٹڈ سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان ٹیلی وژن سیریز کامیڈی یا میوزک، بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان ٹیلی وژن سیریز کامیڈی یا میوزک، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر (ہر طرح کی فلم یا ڈراما)، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس (ہر طرح کی فلم یا ڈراما)، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ اوریجنل اسکور، بیسٹ اوریجل سانگ، بیسٹ اینیمیٹڈ فیچر فلم اور بیسٹ فورین لینگویج فلم‘ کی کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر