
بولی وڈ کی اداکارہ سونم کپور نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ لندن میں آن لائن ٹیکسی کمپنی ’اوبر‘ کے ڈرائیور ان کے ساتھ نامناسب انداز میں پیش آئے۔
سونم کپور نے ’اوبر‘ ڈرائیور کی شکایت ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ حال ہی میں انہوں نے برطانیہ کی سرکاری ایئرلائن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی شکایت کی تھی۔
سونم کپور نےایک ٹوئٹ کے ذریعے برٹش ایئرویز کی شکایت کی تھی اور لکھا تھا کہ ایئرلائن نے دوسری بار ان کا سامان غائب کیا ہے۔
This is the third time ive traveled @British_Airways this month and the second time they’ve lost my bags. I think I’ve learnt my lesson. I’m never flying @British_Airways again.
Advertisement— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) January 9, 2020
سونم کپور نے اپنی ٹوئٹ میں برٹش ایئرویز کوٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایئرلائن نے ایک ہی ماہ میں دوسری بار ان کے بیگ غائب کیے ہیں اور ساتھ ہی اداکارہ نے ایئرلائن کو خبردار کیا تھا کہ اب وہ آئندہ ان کے ساتھ سفر نہیں کریں گی۔
برٹش ایئرویز کے نامناسب رویے کے بعدسونم کپور نے لندن میں ’اوبر‘ ڈرائیور کے نامناسب رویے کی شکایت کی ہے اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ لندن میں اوبر کے ساتھ سفر نہ کریں۔
سونم کپور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’لندن میں اوبر کے ساتھ سفر کے دوران وہ انتہائی خوف زدہ ہوگئیں اور انہیں ڈرائیور کے نامناسب رویے نے ہلا کر رکھ دیا‘۔
Hey guys I’ve had the scariest experience with @Uber london. Please please be careful. The best and safest is just to use the local public transportation or cabs. I’m super shaken.
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) January 15, 2020
سونم کپور کی ٹوئٹ کے بعد ’اوبر‘ نے بھی ان سے معذرت کی اور اداکارہ کو کہا کہ وہ واقعے کی تفصیلات اپنے ای میل اور فون نمبر کے ساتھ انہیں بھیجیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News