عامر لیاقت کو مہوش حیات سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی ستارہ امتیازحاصل کرنے والی ادکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت کو دوٹوک جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سےگزشتہ روز امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل ک مذمت کی گئی تھی۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔‘
اداکارہ نےاپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ ’سلیمانی‘ بھی لکھا تھا، مہوش حیات کی جانب سے کیے جانے والے اس ٹوئٹ پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ اداکارہ ‘یہ آئٹم گرل اپنی رائے دینے کا جمہوری حق استعمال کررہی ہے۔
مہوش حیات کی ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کےقتل کی مذمت
عامر لیاقت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مہوش حیات پر تنقید کی اور لکھا کہ ‘تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں۔
تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟ https://t.co/NfDnwFaPSo
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 5, 2020
عامر لیاقت اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے کے لیے بلاتے؟
عامر لیاقت نے اداکرہ کے لیا ایک اور ٹوئٹ کیا تھا۔
مہوش حیات کو تمغہ ملایہ وہ جانیں یا”دلوانے والا” فی الحال تو نبیل قریشی، فضا مرزا ،فہد اور مہوش لوڈ ویڈنگ کے حوالے سے عدالت کاجلد سامناکریں گےتاہم اعلان میں جب یہ کہا گیا کہ “مہوش حیات نے پاکستان میں سب سے زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام کیا تو سوچیے فنکاروں پر کیا گذری ہوگی؟ https://t.co/qOWZ0APjWT
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 24, 2019
عامر لیاقت کی جانب سے اس غیر مناسب ٹوئٹ پر مہوش حیات نے انہیں دوٹوک جواب دے دیا اور متعدد صارفین نے بھی عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے عامر لیاقت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ صرف طعنہ بازی کرسکتے ہیں اور کچھ نہیں، مرد بنیں۔
This "item girl" is exercising her democratic right to have an opinion whereas you keep stooping to making personal jibes and nothing more. Man up! BTW whatever happened to the case you were filing against me for “Load Wedding”? I have been waiting with bated breath …
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 5, 2020
اس سے قبل مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ’ایسا تب ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما بین الاقوامی قوانین اورحالات کی پرواہ کئے بغیر یکطرفہ فیصلےکرتے ہیں اور یہ صرف ایران اور امریکا تک ہی محدود نہیں، اللّہ ہماری حفاظت کرے۔‘
Can’t believe that just 72 hours into 2020 & the world is already teetering on the edge of war. I guess this is wht happens when the "leader of the free world"takes unilateral decisions without regard for international laws. This isn’t just abt Iran &USA.God protect us #Soleimani
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 3, 2020
مہوش کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے خواتین کی بین الاقوامی امور کو سمجھنے کی صلاحیت پر سوال اٹھایاگیا تو مہوش کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا۔
ایک صارف نے مہوش کے ٹوئٹ پر طنزکرتے ہوئے لکھا کہ ’جب سے خواتین نے بین الاقوامی امور میں دلچسپی لینا شروع کیا ہے۔
Since when women started understanding international affairs.
— Sabka baap (@Rahulve95953061) January 3, 2020
یاد رہے مہوش نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ فرانس کی عظیم خاتون جون آف آرک، حسن و خوبصورتی کی شاہکار قدیم مصری ملکہ قلوپطرہ، برطانیہ کی پہلی خاتون وزیرِاعظم مارگریٹ تھیچر اور پاکستان کی واحد خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ تو محض چند نام ہیں۔
انہوں نے صارف کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تاھا کہ ’وہ وقت آن پہنچا ہے کہ آپ اپنی اس چھوٹی جگہ سے باہر آجائیں جہاں آپ رہ رہے اور کافی سے لطف اندوز ہورہے ہیں‘۔
واضح رہے مہوش حیات ایک بہترین اداکارہ تو ہیں ہی لیکن حالات حاظرہ پر بھی خوب نظر رکھتی ہیں اوراس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News