حریم شاہ کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
حریم شاہ کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایک مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کالے رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں جبکہ مفتی عبدالقوی بادامی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
مفتی عبدالقوی کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے کیونکہ اس سے قبل قندیل بلوچ کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھی ۔
حریم شاہ کےساتھ تصاویر،گورنرپنجاب نےصفائی پیش کردی
خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر کے بعد لوگ حریم شاہ کو قندیل بلوچ سے منسلک کررہے ہیں۔
محمد شفیق نامی صارف نے لکھا اس لڑکی نے مفتی قوی سے کیوں ملاقات کی ؟ کیا مفتی قوی دوبارہ خبروں میں آنا چاہتے ہیں یا پھر حریم شاہ کا انجام بھی قندیل بلوچ کی طرح ہوگا؟
Why do all such girls meeting with Mufti Qavi?
Will Mufti be in news again or will #HareemShah end up like Qandeel Baloch? #hareem pic.twitter.com/XUN1gUwBFh
— Muhammad Shafiq (@IslooJournalist) January 12, 2020
دوسری جانب سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق مفتی قوی کا اس تصویر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی حریم سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جہاں حریم نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے اجازت دے دی تھی۔
سوشل میڈیا صارف افتخار علی نے قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی عبدالقوی کی تصویر لگاکر کہا کہ مفتی صاحب کافی نیک دل ہیں، خواتین کو سیلفی لینے کی اجازت فوراً دے دیتے ہیں۔
https://twitter.com/SyedIft80707520/status/1216295134960197632
اس سے قبل مشہور پاکستانی نژاد کینیڈین یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری کے ساتھ حریم شاہ کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

مفتی قوی کے ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا تاہم وہ قندیل بلوچ کی آخری سیلفی ثابت ہوئی تھی، اس واقعے کے بعد قندیل بلوچ کو اس کے بھائی نے قتل کردیا تھا

واضح رہے کہ۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں دیگر ملزمان کے ساتھ مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم گزشتہ برس ستمبر میں عدالت کی جانب سے مفتی قوی کو بری کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
