Advertisement
Advertisement
Advertisement

عائزہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش، ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی

Now Reading:

عائزہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش، ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی
عائزہ خان

بالی ووڈ کی جانب سے پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنےکی خواہش کا اظہار کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  انڈیا کے معروف ہدایت کار سنجے لیللا بھنسالی کی جانب سے پاکستان کی اداکارہ عائزہ خان کو پالی ووڈ کی فلم کی پیشکش کی گئی ہے۔

 اداکار و میزبان احسن خان نے شو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے عائزہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے  کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے مجھ سے عائزہ سے متعلق بات بھی کی۔

پاکستان کی اداکار احسن خان نے اس حوالے سے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے دورانِ پروگرام عائزہ خان کے لیے تعریف کے بول ادا کیے اور ساتھ ہی یہ کہا کہ عائزہ پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

عائزہ خان بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ماں بھی

Advertisement

سنجے لیلا بھنسالی نے پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی اداکارائیں جلدی شادی کر لیتی ہیں اس لئے اداکاراؤں کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارت کی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا سے قبل اداکارہ عائزہ کو انڈیا کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی آفر امتیاز علی نے کی تھی۔

یاد رہے ان تمام پیشکش کے بعد عائزہ خان نے کہا کہ پہلے پاکستانی فلموں میں ڈیبیو کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے اس وقت عائزہ خان پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم میں اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہے جو بہت مقبول ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر