اداکار محسن عباس کو عدالت نے دوبارہ طلب کرلیا
اداکار محسن عباس کو عدالت نے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور گلوکار کو بچے کی حوالگی سے متعلق سابق اہلیہ کی درخواست پر عدالت نے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
لاہور کی گارڈین کورٹ کے جج سید نوید مضظفر نے ماڈل فاطمہ سہیل نے بچے کی مستقل حوالگی کی درخواست پر سماعت کی۔
خیال رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اداکار محسن عباس سے علیحدگی ہوچکی ہے، بچے کی بہتر پرورش کے لیے اسے مستقل طور پر میرے حوالے کیا جائے۔
یاد رہے کہ عدالت نے محسن عباس کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا ہے۔
اس سے قبل محسن عباس حیدر اوراُن کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا جس میں اہلیہ نے گلوکار پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے
واضح رہے کہ عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
