Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر اور اقرا کی شادی کا اصل سبب سامنے آگیا

Now Reading:

یاسر اور اقرا کی شادی کا اصل سبب سامنے آگیا
یاسر اور اقرا

یاسر اور اقرا کی شادی کا اصل سبب سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہر دل عزیز جوڑی جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، شادی کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

یاسر اور اقرا ایک ایسی جوڑی جس کے بارے میں مداح متجس رہتے ہیں اس ہی لیے اداکار یاسر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آسک می سیشن رکھا تاکہ لوگوں سے رابطی میں رہے۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کے سیشن  میں مداحوں کے  سوالوں کے جواب پُر مزاح انداز میں دیئے۔

Advertisement

یادرہے کہ مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے یہ جوڑی  بھی سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام  پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

انسٹاگرام پر کسی نے ان سے پوچھا کے آخر ایسی کونسی وجہ نے متاثر کیا کہ آپ نے اقرا سے شادی ہی کر لی۔

اس کے جواب میں یاسر نے جواب میں لکھا کہ اقرا سب کی بہت عزت کرتی ہے۔

یاسر اور اقرا

سوال جواب کے اس سیشن میں یاسر سے زیادہ شادی کے حوالے سے ہی سوال کئے گئے تھے۔

 ایک صارف نے پوچھا کہ شادی سے پہلے کی زندگی اچھی ہے یا بعد کی؟

Advertisement

یاسر اور اقرا

کامیڈین یاسر حسین نے اس سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے اقراء کو چھوٹی لڑکی قرار دیا اورکہا کہ ’سچ کہوں گا تو ایک چھوٹی لڑکی سے مار کھاتا اچھا نہیں لگوں گا۔‘

ایک صارف نے حالیہ ڈراموں میں سب سے پسندیدہ ڈراموں کا پوچھا تو یاسر نے اپنی شادی کو بھی ایک ڈرامہ کہہ دیا  اور پسندیدہ ڈرامہ  کے لیے اپنی شادی اور ’میرے پاس تم ہو‘ کا نام لیا۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقرا اور یاسر کی جوڑی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہے اور مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتی ہوئی نظر آتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر