Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماڈل شہباز شگری، گلوکارہ آئمہ بیگ کی محبت میں گرفتار

Now Reading:

ماڈل شہباز شگری، گلوکارہ آئمہ بیگ کی محبت میں گرفتار

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے ہر زبان پر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبل پاکستانی ماڈل شہباز شگری نے نے آئمہ کے لیے اصطلاح ’بیٹر ہاف‘ کا استعمال کیا، جس کے بعد سے مداحوں کو ان دونوں کے لیے باتیں کرنے کا اور موقع مل گیا ہے۔

یاد رہے کافی عرصہ سے گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری ہر ایونٹ اور پروگرام میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے تمغہ فخر امتیاز حاصل کرلیا

Advertisement

اس کے علاوہ گلوکارہ اور ماڈل کی سوشل میڈیا پر بہت سی سیروتفریح کے مقامات پر ساتھ لی جانے والی تصاویر پر بھی نداح یہ ہی اظہارِ خیال کر رہے ہے کے دونوں کے درمیان شاید کوئی رشتہ ہے۔

https://www.instagram.com/p/B5d9w6KhTpM/?utm_source=ig_web_copy_link

تاہم اس بات کی تصدیق اب تک آئمہ بیگ نے نہیں کی ہے لیکن شہباز شگری نے گلوکارہ کے لیے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’بیٹر ہاف‘ کا لفظ استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کی حالیہ تصویر اور اس پر تبصرہ قریبی تعلق کی خبروں کی تصدیق کرتی نظر آرہی ہے۔

https://www.instagram.com/p/B3_7jIUBAQq/?utm_source=ig_web_copy_link

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لاس اینجلس میں موجود دونوں فنکار خوش و خرم نظر آرہے ہیں۔

Advertisement

گزشتہ روز قبل شہباز شگری نے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے آئمہ بیگ کے لیے ایک طویل کیپشن لکھا تھا۔

تصویر کے کیپشن میں شہباز نے آئمہ کے لیے اصطلاح ’بیٹر ہاف‘ کا استعمال کیا عموماً جوڑا آپس میں ایک دوسرے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/B6gK1RsBFSN/?utm_source=ig_web_copy_link

ماڈل شہباش کی جانب سے کیے جانت والے کیپشن کے بعد مداحوں کی جانب سے سامنے آنے والے تبصروں میں کہا جارہا ہے کہ دونوں اپنے تعلق کو مزید نہیں چھپانا چاہتے۔

شہباز شگری کی انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کے لیے کیے جانے والے کیپشن پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھی اچھی رائے دے رہے ہیں۔

پاکستانی اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دونوں کی تصویر پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

Advertisement

ماڈل شہباز شگری

دوسری جانب ماڈل شہباز کے ساتھ لی گئی تصاویر گلوکارہ آئمہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

 24 سالہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے تاہم انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہباز شگری کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور ماڈلنگ کے پیشہ سے وابستہ ہیں ان کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہی ہے لیکن انہوں نے نام نہیں بتایا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ سا ل  2020 میں گھر بسانے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ  اپنے جیون ساتھی کا بھی انتخاب کر لیا ہے۔

Advertisement

 سریلی اور ورسٹائل آواز کی مالکن آئمہ بیگ  نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کسی بھی لڑکی کے لئے شادی ایسا وقت  ہوتا ہے جب روح کانپ جاتی ہے اور اس کے نام کے ساتھ لگا باپ کا نام ہٹا کر دوسرے شخص کا نام لگا دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال گلوکارہ آئمہ بیگ کو پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے اورخواتین کو بااختیار بنانے کی خدمات کےاعتراف میں تمغہ فخر امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

Advertisement

گورنر ہاؤس روانگی سے قبل انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ تمغہ فخر پاکستان لینے جا رہی ہیں ،گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایوارڈ کے ساتھ متعدد تصویریں بھی سوشل میڈیا پراپنے مداحوں سے شئیر کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر