کراچی ایئرپورٹ پرمرمت کے کام کی خبر سن کر خوشی ہوئی، مہوش حیات
 
                                                                              پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پرمرمت کے کام کی خبر سن کر خوشی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ پر مرمت کے کام شروع ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ حکام نے میری گزارش پر سخت ایکشن لے لیا۔
مہوش حیات نے لوگوں کو مخاطب کرتےت ہوئے کہا کہ آواز کی طاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے لہذا ہم سب کو مل کر اپنی آواز بلند کرنی چاہیئے۔
گزشتہ رووز قبل اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر ناکافی سہولیات پر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کے بعد امریکی ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سنتھیا ڈان رچی نے کراچی ایئرپورٹ کی صورتحال پر آواز بلند کی تھی۔
اداکارہ مہوش حیات اور بعدامریکی ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سنتھیا ڈان رچی نے کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی کے حوالے سے اپنا تلخ تجربہ بیان کیا تھا۔
Agree with @MehwishHayat – I just returned from Khi Airport – it was dirty. But so was Islamabad with broken washroom fixtures. The authorities need to ensure ALL 🇵🇰 airports are clean and in proper working order, and in consideration for local and international tourists! https://t.co/HbKSZBHeN4
— Cynthia D. Ritchie, M. Ed (@CynthiaDRitchie) January 30, 2020
گزشتہ روزقبل مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی، تعفن اور فرش پر گھومنے والے لال بیگوں پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔
اداکارہ ماہرہ خان زیادہ پُرکشش کیوں، مہوش حیات
مہوش حیات کی کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی کے حوالے سے آواز بلند کرنے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے نہ صرف مہوش حیات کو سراہا تھا بلک اس حوالے سے اپنے ذاتی تجربات بھی بیان کیے تھے۔
لیکن اب کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی پر امریکا کی فری لانس ہدایت کارہ، پروڈیوسر اور مصنفہ سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کر دیا ہے۔
سنتھیا ڈان رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا کہ میں کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے مہوش حیات سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔
ا مریکی ہدایتکارہ اور پروڈیوسر نے کہا کہ میں ابھی ایئرپورٹ سے واپس آئی ہوں اور وہ بہت گندا تھا یہاں تک کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا واش روم بھی بہت خراب حالت میں تھا۔
واضح رہے کہ سنتھیا نے اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہوئے کہا حکام کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے تمام ایئرپورٹس صاف ستھرے ہوں اور وہاں مناسب کام کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 