Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسروں کو نصیحت ،خود میاں فصیحت

Now Reading:

دوسروں کو نصیحت ،خود میاں فصیحت
نصیحت

اداکارہ ہانیہ عامر نے ٹک ٹاک کو لے کر اداکار فہد مصطفیٰ کو نصیحت کرنے پر طنز و تنقید کے گولے برسا دیئے ، ساتھ میں مرد فنکار کو چیلنج بھی کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق اداکار و میزبان فہد مصطفی کو ٹک ٹاک پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدین کو نصیحت کرنے کی کوشش کی لیکن صارفین الٹا ان کے گلے پڑے گئے۔

فہد نے اپنی ٹویٹ میں نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ”تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک نامی بکواس سے دور رکھیں، یہ صحت مندانہ نہیں ہے اور پوری قوم کارِ بے کار میں مصروف ہے۔

ہانیہ عامر خم ٹھونک کر میدان میں اتر گئیں، اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر تنقید  تو کی ساتھ میں چیلنج بھی کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ کی ویڈیو زیر گردش ہے، جس میں وہ کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ  وہ فہد مصطفیٰ کو مایوس کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

فہد مصطفیٰ  کو مفت مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا

ہانیہ عامر نے بتایا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پران کا اکاؤنٹ موجود ہے لیکن انہوں نے صرف ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پیانو بجا رہی ہیں لیکن اب وہ باقاعدگی سے ٹک ٹاک استعمال کریں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ بہت مزیدار ایپ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل فہد کے یہ ٹویٹ کرنے کے بعد شیراز حسین نامی شخص نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ”ہاں اور جیتو پاکستان سے بھی اپنے بچوں کو دور رکھیں جس میں معمولی چیزوں کے لیے لوگوں کی تضحیک کی جاتی ہے۔“مظہر ارشد نے کہا کہ ”جیتو پاکستان میں تو کمپیوٹر کورس سکھاتے ہیں ناں۔“تمہارے شو پر تو کوانٹم فزکس کی کلاسز ہوتی ہیں ناں۔“صائمہ نامی لڑکی نے لکھا کہ ”پلیز اپنے اپنے فون سے ٹک ٹاک کی ایپلی کیشن ڈیلیٹ کر دیں اور ہرہفتے جیتو پاکستان دیکھا کریں۔ یہ بہت تعمیری شو ہے جس میں زندگی کے گُر سکھائے جاتے ہیں۔“

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر